~'خاموشی'~

84 8 12
                                    

خاموشی ایک زبان ہے جسے ہر کوئی اپنے ڈھنگ سے بولتا ہے. خاموشی بولتی ہی نہی چیختی بھی ہے. پکارتی اور لتاڑتی بھی ہے.
والدین خاموش رہیں تو مجبوری... اولاد خاموش رہے تو سعادت مندی.
انسان خاموش ہے تو بے بسی... انسانیت خاموش رہے تو بےحسی.
قوم خاموش رہے تو مظلومیت... حکمران خاموش رہے تو سیاست.

خاموشی میں ایک عجیب سکون ہے اور اس سکون کو محسوس وہی کرتا ہے جو خاموش رہنا جانتا ہو.

یہ خاموشی سکہ رائج الوقت ہے،  جب بھی رائج ہوتی ہے تو کسی کو خرید لیتی ہے یا کسی کو بیچ دیتی ہے. لیکن......
یہ ہمیشہ رائج نہی رہتی خاص موقعے اور خاص وقت پر استعمال کی جاتی ہے.
اسی لیے کم بولنے اور زیادہ سننے والوں کو عقلمند کہا جاتا ہے.

#M. A

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Feb 27, 2018 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

خاموشی... Where stories live. Discover now