Untitled Part 1

37 2 0
                                    

جس پولنگ اسٹیشن پر میری ڈیوٹی تھی میں وہاں صبح 6 بجے ہی تعینات ھو گیا
ناشتہ بھی ہلکا پھلکا کیا جلدی میں
اور اپنی ذمہ داری سنبھال لی
ٹھیک 8 بجے پولنگ شروع ھو گئ
میں الرٹ کھڑا رہا کیونکہ مجھے اس ذمہ داری کیلیۓ چُنا گیا تھا
مجھے اس قابل سمجھا گیا تھا
لوگ آتے رہے ووٹ اپنی مرضی سے ڈالتے رہے
میں اپنی ڈیوٹی پہ کھڑا رھا
گرمی بھی بہت تھی پسینے نکل رھے  تھے لوگ تو بھاگ کے پانی اور کولڈ ڈرنک پی رہے تھے مگر میں اسی جگہ قائم تھا
دوپہر کے 12 بج گۓ
پھر ایک بزرگ میرے پاس آۓ اورکہنے لگے
بیٹا  آپ کو بھوک نہیں لگتی کیا جاؤ کھانا کھا لو
میں ان کی بات بڑے اطمینان سے سنی
پھر ان کو بڑے پیار سے جواب دیا
کہ بابا جی مجھے اس بات کی اجازت نہیں کے میں اپنی ڈیوٹی چھوڑ کے کھانا کھانے بیٹھ جاؤں
وہ بزرگ مجھے ناراضگی والی نظروں سے دیکھنے لگے اور اپنی جگہ پر جا کے کھڑے ھو گۓ
میں وہی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا
پھر سہ پہر کو 3 بجے پھر مجھے کھانے کی آفر آئی میں نے وہ بھی مجوراً ٹھکرا دی
کیونکہ میں اپنی ڈیوٹی سے 2 منٹ کیلیۓ بھی غافل نہیں ھو سکتا تھا
تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور انکل آۓ انہوں نے کہا بیٹا آپ تھکتے نہیں  ھو آپ تھک گۓ ھونگے
تھوڑی دیر کیلیۓ  بیٹھ جاؤ
میں نے بڑی سادگی سے جواب دیا
کہ انکل مجھے بیٹھنے کی اجازت نہیں
میں نہیں بیٹھ سکتا کھڑا ھونا ہی تو میری ڈیوٹی ہے

شام کو 6 بجے پولنگ بند ھو گئ
مگر میری ڈیوٹی جاری تھی
پھر گنتی کا عمل شروع ھو گیا
جب کہ وہ بھی مجھے اپنی نگرانی میں کروانی تھی کیونکہ وہ بھی میری ذمہ داری تھی۔۔۔
گنتی کا عمل صبح 4 بجے تک  جاری رھا
جیسے ہی گنتی مکمل ھوئی
میرے کمانڈر نے رپورٹ کی
اور تب جا کے میری ڈیوٹی ختم ھوئی
پھر جلدی سے ھم نے واپس پہنچنا تھا
جہاں پر ھماری یونٹ نے سٹے کیا ھوا تھا
صبح 6 بجے ھم اپنی جگہ پر پہنچ گۓ
نیند سے برا حال تھا مگر بھوک بھی زوروں کی تھی
جلدی سے ہلکا پھلکا ناشتہ کیا
پھر سونے کی تیاری کی 4گھنٹے کے بعد موو آرڈر پاس ھو گیا
اور ھم واپس اپنی یونٹ جانے کی تیاری کرنے لگے
۔
پھر جب میں 27 ڈیٹ کو فیسبک پہ آن لائن آیا تو میں نے ایک پوسٹ کی آرمی کے متعلق تو مجھے اچھے اچھء کمینٹس ملے جن میں ایک #کمینٹ ایسا بھی تھا
جس نے ہِلا کے رکھ دیا
اس کمینٹ میں کسی لڑکی نے لکھا تھا کہ مجھے پاکستان آرمی سے نفرت ھے اس نے عمران خان کو دھاندلی کر کے جتوایا ھے
انکی اس بات نے میرا کلیجہ چیر کے رکھ دیا۔۔۔💔💔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jul 28, 2018 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

Army role in general election 2018Where stories live. Discover now