میرے الفاظوں کو سر کا تاج بنانے کے لیے،
میری تشبیہات کو اپنی جان بنانے کے لیے،
میری منظر نگرانی میں کھو جانے کے لیے،
میرے کرداروں کے ساتھ ہنس رو دینے کے لیے،
شکریہ کا الفاظ مختصر ہے کیونکہ آپ سب میرے لیے میری زندگی ہیں~ زینب خان؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞
بہت بہت شکریہ شاید شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہے آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا ہے کہ مجھے ایسے لگتا ہے کہ میری محنت وصول ہوگئ ہے اگر ٹھیک کہوں تو عشق محبت اور جنون پر میری بہت محنت لگی ہے اتنی کہ پوری پوری رات گزر جاتی تھی لکھتے لکھتے پھر ایدیٹنگ پھر فلاح فلاح کام۔۔۔۔وہ بھی موبایل پر ٹاپنگ پر پورا ناول آسان نہیں ہوتا اور اسے بھی مشکل لکھنا ہوتا ہے میرے ارد گرد کہ لوگ کافی نیگیٹو ہیں وہ مجھے سہرانے کے بجاۓ صرف یہی کہتے رہتے ہیں کہ یہ سب فضول ہے وقت کا ضیاع ہے اور یہ کوئ ٹیلنٹ وغیرہ کچھ نہیں ہے بلکہ خود کو فضول میں ہلکان کرنا ہے ایک نے تو یہ تک کہہ دیا کہ لکھنا حد سے زیادہ آسان ہے یہ تو میں بھی لکھ لوں اور تو اور کچھ اس حد تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ جو تم لکھتی ہو اس کی کوئ اہمیت نہیں ہے اردو کی کوئ اہمیت نہیں ہے یہ سب فارغ لوگوں کہ کان ہے اور جانے اتنا کچھ کہہ دیا کہ میں رونے پر مجبور ہوگئ لیکن آپ لوگوں کہ ریوو فیڈ بیک ہر ایک لفظ مجھے لکھنے پر ہمیشہ مجبور کردیتا ہے
عشق محبت اور جنون پر کہا جاۓ تو بس حیران ہوجاتی ہوں یہی سوچ کر کہ اتنا تو میں اپنے کرداروں سے نہیں جڑی جتنا آپ لوگ جڑ گۓ ہیں۔۔۔مجھے یہ کہا جاتا کہ میرا ناول آپ کو سحر میں مبتلا کردیتا ہے اور میری تشبیہات عمدہ ہوتی ہیں تو شاید اسیلیے کہ جبھی میں لکھتی ہوں تو میں اس اصل حقیقت میں موجود نہیں ہوتی میں fantasy میں موجود ہوتی ہوں لکھتے وقت میں کرداروں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں چونکے میری imagination کافی تیز ہے ماشاللہ سے😂 تو میں رنگوں کے ساتھ سب imagine اور کافی صفائ سے کرلیتی ہوں تو جبھی میں لکھتے لکھتے کھو جاتی ہوں تو میرا زہن خالی ہوتا اور میری روح کہہ لو اس مقام پر ہوتی ہے جہاں کا سین چل رہا ہوتا ہے مثال کے طور پر لندن کے باغ میں تو اسلام آباد جانے کے لیے بھیٹے جہاز میں میں خود موجود ہوتی ہوں اور کرداروں کو وقتی محسوس باآسانی اسیلیے کرلیتی ہوں کیونکہ میں ان کو اپنی جگہ رکھتی ہوں اور جو تکلیف مجھے محسوس ہوتی ہے وہی میں اپنے الفاظوں کے زریعے اتارتی ہوں جیسے کہ آپ سب کو حمدان کے ڈایلوگ کافی متاثر کرتے ہیں تو اس کے پیچھے کا راز یہی ہے کہ میں جبھی حمدان کا کردار لکھ رہی ہوتی ہوں تو بلکل اسے imagine کرتی ہوں اس کا درد محسوس کرتی ہوں اس کو خود کی جگہ رکھتی ہوں اور جو درِ حقیقت درد محسوس ہوتا ہے جو کچھ اس کی فیلگس محسوس ہوتی ہے اسے الفاظوں کے زریعے اتارتی ہوں اور الفاظ اتنے یونیک اسیلیے ہوتے ہیں خاص طور پر تشبیہات کیونکہ میں بہت بہت گہرائ میں چلی جاتی ہوں شاید اسی خوبصورتی کی وجہ سے آپ سب کے دل میں اترتا ہے
عشق محبت اور جنون اسیلیے بھی میرے لیے خاص ہے کیونکہ اس کو لکھنے کے دوران میں نے اپنی زاتی زندگی میں کافی مراحل طے کیے میں کافی بدلی ہوں سب سے بڑھ کر میں ڈیپریشن سے گزری ہوں اور اس ڈیپریشن میں جبھی کبھی بورڈ کھولتی تھی لکھنے کے لیے تو صرف بلینک ہوتا تھا دماغ۔۔۔کچھ بھی نہیں سمجھ آتا تھا کہ کیا لکھوں اور کیوں لکھوں بے مقصد چند منٹ تک گھورتی رہتی تھی سفید سکرین کو۔۔۔اور کبھی کبھار جان بوجھ کر لکھتے اتنا اکتا جاتی کہ کہہ دیتی کہ زندگی میں پریشانیاں الگ ہیں کہ یہ عشق محبت لکھوں۔۔ SORRY 😂
میری شروعات اگر او ساتھی سے ہوئ تھی تو میرے لیے میری کامیابی کی اصل شروعات عشق محبت اور جنون سے ہوئ ہے کیونکہ میں نے کافی کچھ جاننا ہے سیکھا ہے مجھے ایسے لگتا ہے کہ مجھے اس ناول نے کافی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔۔۔اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ ناول کیوں لکھا تو میں بتانا چاہونگی میں نے اسیلیے لکھا کیونکہ او ساتھی ختم بھی نہیں ہوا تھا جبھی میں نے سوچ لیا تھا کہ اردو میں چونکے او ساتھی میں نے اصل میں رومن اردو میں لکھا ہے تو ہاں اردو میں میں دوسروں کی طرح کیونکہ میں اکثر اردو ناول پڑھتی تھی واٹ پیڈ ہر اور میری چاہ تھی کہ میں بھی اردو میں لکھوں اور کوئ ایسا ناول لکھو کہ آگ لگ جاۓ اور شاید میری آگ لگنے والی خواہش پوری بھی ہوگئ کہ اتنا میں نے امیجن بھی نہیں کیا تھا جتنا آپ لوگ اس ناول کو لے کر سنجیدہ ہوۓ ہیں
میرا اردہ بلکل نہیں تھا او ساتھی کہ بعد لکھنے کا مگر کہتے ہیں نا کہ یہ بھی ایک نشہ ہوتا ہے تو بس مجھے اس نشہ کی لت لگ گئ اب مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لکھے بغیر میں رہ ہی نہیں سکتی۔۔۔ایک لالچ سی ہوگئ بس ہر پچھلے ناول سے مزید عمدہ لکھ کر قارین کے دلوں میں جگہ بنانے کی اسیلیے بہت جلد دوسرے ناول کے ساتھ حاضر ہونگی ایک نئ کہانی اور نیے کرداروں کے ساتھ
لیکن ایک شرت ہے میری کہ مجھے ہمیشہ ایسی ہی پیار محبت اور اپنایت سے نہال کرتے رہے گا میری خوبیوں کو ہی نہیں میری خامیوں کو بھی بتاۓ گا تاکہ میں اور بہتر ہوسکوں۔۔۔ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ میری کوئ مصنفہ کوئ تو inspiration ہونگی لکھنے کی فیلڈ میں تو۔۔۔میں کچھ جواب ہی نہیں دے پاتی کیونکہ میرا inspiration ہر وہ لفظ ہے جو مجھے میرے پڑھنے والوں کی طرف سے ملتا ہے اس لفظ میں اتنی طاقت ہوتی کہ اتنے سنگین حالات کے باوجود لکھنے پر مجبور کردیتا ہے۔۔لہاظہ ایسی میری inspiration بننے رہیے
اور بھی اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ آج اتنی مشہور کیسے ہیں اتنے پڑھنے والے اور چاہنے والے کیسے ہیں وہ بھی ایک سوشل آم سی رایٹر ہوکر تو میں یہی کہنا چاہونگی کہ میں نے جو پندرہ سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا تھا اور اب سولہ یا سترہ کی تو ہونے والی ہوں میں 14 ستمبر میں😂 خیر۔۔۔ اتنی چھوٹی عمر میں کیسے ہوا سب کون رہنما تھا آپ کا۔۔۔تو میں کہونگی "میں خود اپنی رہنما تھی ہوں اور رہونگی" اور آپ سب خود اپنے رہنما ہے ۔۔۔۔ نیے مصنف اور مصنفہ کو میں کہنا چاہونگی محنت تو ضرور ہے مگر ساتھ دماغ لگانا بھی ضروری ہے اگر آپ میں جستجو ہے کچھ کرنے کی آگے بڑھنے کی تو اپنے دل و دماغ کی سنیے اور اپنے آپ کو کمتر نا سمجھیے اور جس وقت آپ اپنے آپ کو کمتر سمجھنا چھوڑ دینگے اسی وقت آپ کے عمل میں ایک professionallity آجاۓ گی
اف۔۔۔کافی کچھ کہہ لیا۔۔۔واقعی میں اب بھی بہت کچھ کہنے کو ہے لیکن میں تھک گئ لکھتے لکھتے اور یقینن آپ بھی پڑھتے پڑھتے سو بس باقی کا اگلے ناول کے اختتام کے لیے بچا کر رکھتے ہیں😂❤
اور بس اپنا خیال رکھیے۔۔۔میرے سے جڑے رہیے خدا حافظ ❤
آپ سب کی زینب خان💙
YOU ARE READING
عشق محبت اور جنون از زینب خان
Romance"میں تمھیں ختم کردوں گی۔" آنکھوں میں تیش لے کر وہ دھیمی آواز میں ضرور بولی مگر آواز میں قرب تھا۔ٹھنڈی ہواوں کی سراراہٹ نے سفید پردے کھڑکی سے دکھیلے اور قدم رکھا پورے خالی کمرے میں گھٹنوں کے بل بھیٹا سر جھکایا اس کی نظروں میں جھانکتا عاشق کو پایا اور...