بہنوں کی محبت

18 1 0
                                    

جب بہن گھر پر ہوتی ہے تو ہماری اس سے روز لڑائی ہوتی ہے کبھی کپڑوں کے اوپر کبھی کسی پسندیدہ کھانے کے اوپر کبھی اس بات پر کہ تم نے میری اس چیز کو ہاتھ کیوں لگایا کبھی بلاوجہ کبھی ماں باپ کے زیادہ توجہ دینے  سے ہم پیاری سی حسد کی آگ میں جلنے لگتے ہیں اور رونا دھونا ڈال کر انہیں برابری کرنے کا احساس دلاتے ہیں
مگر
جب یہی بہن شادی کرکے اپنے گھر چلی جاتی ہے اور ہم اکیلے رہ جاتے ہیں تو ہم بے چینی سے اسکو یاد کرنا شروع کردیتے ہیں گھر کی ایک یک چیز اس کے بن آدھی ادھوری لگنے لگتی ہے دل کرتا ہے کہ اس کو بس واپس اپنے برابر میں لا کر بٹھا دیں اور سب کچھ پہلے جیسا کردیں اور ہر وہ چیز جس کے حصول کے لئے ہم لڑتے تھے وہ بس اسی کو لا کر تھما دیں اور کہیں رکھ لو یہ اور بس میرے ساتھ رہو لیکن پھر ایسا ممکن نہیں رہتا کیونکہ اس کی بھی ایک نئی زندگی شروع ہوچکی ہوتی ہے اور مزید ذمہ داریاں اس کے سر پر رہتی ہیں تو وہ بھی سنجیدہ ہو جاتی ہے اور بلکل بھی نہیں لڑتی  پھر یہ وہی بہن ہوتی ہے جس کے ساتھ ہم سوتے وقت کمبل کھینچ کر اسے بے آسرا کردیتے تھے اب آکر رکتی ہے تو اسکو اپنا کمبل اوڑھا دیتے ہیں اور مسکراتے
ہیں اب اپنے لئے کوئی مزیدار چیز بناتے ہیں تو سب سے پہلے اسکو کھلاتے ہیں ورنہ پہلے اس کے مانگنے پر بھی نہیں دیتے تھے۔
بس یہی ہیں زندگی کے رنگ جو ہر روز ایک نئی رُت لے کر آتے ہیں
اللہ تعالیٰ سب بھائی بہنوں کی محبت کو ہمیشہ لازوال رکھے۔
آمین

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Dec 17, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

Behno Ka Pyaar Where stories live. Discover now