حصہ نمبر 3

23 0 0
                                    

عمیر اور ایمن کے ساتھ عمیر کی کزن بھی تھی اور ایمن ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئ اور گھر کی جانب روانہ ھوگئ۔ عمیر اور اسکی کزن آپس میں باتیں کر رہے تھے اور ایمن پیچھے خاموشی سے بیٹھی اپنے گھر آنے کی راہ دیکھ رہی تھی۔ عمیر نے اپنی کزن کو گھر چھوڑ دیا اور اب ایمن کو گھر چھوڑنا تھا۔

عمیر: ایمن آگے آ کے بیٹھ جاؤ۔

ایمن: نہیں میں پیچھے ہی ٹھیک ھوں۔

عمیر: مجھے ایسا لگ رہا ھے کہ میں تمھارا ڈرائیور ھوں۔

ایمن: کوئ بات نہیں میں یہاں سے خود اپنے گھر جا سکتی ھوں۔

یہ بولتے ھوۓ ایمن گاڑی سے اُتر گئ اور عمیر بھی طیش میں آگیا۔

عمیر: ایمن رات کا وقت دیکھو تمہیں یہاں اس وقت کوئ گاڑی نہیں ملی گی۔ زِد مت کرو۔

ایمن: میں نے کہا نہ میں خود چلی جاؤنگی۔

ایمن تھوڑی ہی دُور گئ تھی کہ اسکی نظر اپنی طرف آتے ھوۓ تین لڑکوں پر پڑی جو کہ بائیک پر سوار تھے۔ ایمن بھاگ کر عمیر کے پیچھے کھڑی ھوگئ۔

عمیر: دیکھا کہا تھا نہ میں نے، جاؤ گاڑی میں بیٹھو!

ایمن جا کے گاڑی میں بیٹھ گئ اور عمیر بھی گاڑی میں آگیا۔

عمیر: کیا تم ابھی بھی پیچھے ہی بیٹھوگی؟

ایمن: ہاں! میرے گھر میں ماحول ایسا نہیں ہے کہ لڑکے رات کو گھر چھوڑنے آۓ۔ کسی نے مجھے آگے بیٹھے ھوۓ دیکھ لیا تو لوگ باتیں بناۓ گے۔

عمیر: Ok fine!!!!

ایمن اس کو شیشے سے دیکھ رہی تھی۔ کہ اچانک عمیر اور ایمن کی نظریں آپس میں ٹکرا گئ۔ ایمن اچانک گھبرا گئ اور اپنی نظریں دوسری طرف پھیر لی۔ ایمن اسکو راستہ بتا رہی تھی اور عمیر اسکی طرف دیکھ رہا تھا۔ ❤️

ایمن: بس یہی روک دیں میرا گھر آگیا۔

عمیر: رک جاؤ میں ساتھ آتا ھوں۔

ایمن: نہیں میں یہاں سے چلی جاؤنگی شکریہ!

عمیر ایمن کو دیکھتا رہا جب تک وہ گھر کے اندر نہیں چلی گئ۔

ایمن جب گھر پہنچی تو اسکی امیّ نے دروازہ کھولا۔

امیّ: اتنی دیر لگادی بیٹا میں پریشان ھوگئ تھی۔

ایمن: امیّ آنٹی نے روک لیا تھا۔

امیّ: ابھی کیسے آی ہو؟

Shiddat (Intensity)Where stories live. Discover now