بسم اللّه الرحمٰن الر حیم
باب :١
یقینِ کامل"ایک ایسا یقین جو اللّه سے شروع ہو کر اللّه پر ختم
ایک ایسا یقین جس سے انسان کو ہمّت ملے
ایک ایسا یقین جس سے انسان کے دل کو سکون ملے
ایک ایسا یقین جس سے انسان کو صبر کرنے کی طاقت ملے
ایک ایسا یقین جو انسان کو اللّه کے قریب کردے"
********ویران سی سڑک پر کسی کے قدموں کے بھاگنے کی اور اپنی مدد کے لیے کسی مسیحا کو چلا چلا کر پوکارنے کی آواز آرہی تھی لیکن اس وقت اس کی آواز سننے والا اور بچانے والا کوئی نہ تھا وہ بھاگتے بھاگتے اور روتے روتے اللّه سے کسی مسیحا کو بھیجنے کی دعا کر رہی تھی جو اس کی عزت بچا لے اچانک پتھر پر پیر ٹکرانے سے وہ منہ کے بل گری اور پتھر سے سر ٹکرایا اور خون نکلنا شروع ہوگیا اپنے آپ کو حواس میں رکھنے کی کوشش کی اور کھڑا ہونا چاہا اسی وقت وہ دریندے آگئے جو اسے دیکھ دیکھ کر ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارنا شروع ہوگئے اور اس کی طرف قدم برہایا اس نے ڈر کر اپنی آنکھیں بند کردی اور اللّه کو پکارتی رہی
یا اللّه مدد
یا اللّه رحم فرما
یا اللّه مجھے بے عزت ہونے سے بچا لےاس سے پہلے کہ وہ دریندے اسے ہاتھ لگاتے اچانک کسی نے اس کے سر پر ڈنڈا مارا جس سے وہ شخص لڑ کھڑایا اور زمین پر گرا اور اس نیک انسان نے ایک کے بعد ایک کر کے ان سارے لوگوں کو مار مار کر بیہوش کر دیا ، اس لڑکی نے اس مسیحا کی شکل دیکھنا چاہی اس سے پہلے کہ وہ اسے پیچھے موڑ کر دیکھتا اچانک اسکی آنکھ کھل گئی پورا جسم پسینے سے بھیگ گیا تھا
ایک منٹ کے لیے اسے سمجھ نہیں آیا کہ اس وقت وہ کہاں پر ہے پھر زہن پر زور ڈالا تو احساس ہوا کہ وہ اپنے کمرے میں اپنے بستر پر ہے
"کیا یہ اتنا بھیانک خواب تھا"
اس نے سوچا"اور آخر وہ کون تھا جس نے میری جان بچائی؟،میری عزت کی حفاظت کی؟ ، مجھے تو اس کا چہرہ بھی نہیں دکھا "
وہ اپنے آپ سے ہی سارے سوالات کر رہی تھی ٹھیک اسی وقت فجر کی آذان ہوئی
(اللّه سب سے بڑا ہے )
(اللّه سب سے بڑا ہے )(اللّه سب سے بڑا ہے )
(اللّه سب سے بڑا ہے )
(میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّه کے سوا کوئی معبود نہیں )
(میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّه کے سوا کوئی معبود نہیں )
(میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمّدصلی اللّه علیہ وسلم اللّه کے رسول ہیں )
YOU ARE READING
یقینِ کامل
Fantasyایسے دو لوگوں کی کہانی جنہیں اللّه پر یقین ہے کے وہ جو فیصلہ کرتا ہے بیشک ہمارے لیے بہترین ہوتا ہے