~𝐀𝐧_𝐍𝐨𝐨𝐫:𝟑𝟏

8 0 0
                                    

"اور اسی طرح مسلمان عورتوں سے بھی کہہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے کھلا رہتا ہے جس کہ ہر وقت چھپانے میں حرج ہے اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں اور اپنی زینت کو کسی پر ظاہر نہ ہونے دیں۔"
~𝐀𝐧_𝐍𝐨𝐨𝐫:𝟑𝟏
یہ اس آیت کا صرف ایک حصہ ہے، دوسرے حصے میں پردہ کس سے نہیں کرنا چاہیے یہ بتایا گیا ہے۔ وہ بھی ان شا اللہ کسی دن ڈسکس کریں گے۔
اس آیت میں عورتوں کو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے۔ شرم گاہ کی حفاظت آپ کس طرح کر سکتے ہیں یہ بھی بتا دیا گیا ہے "اپنی زینت کو چھپا کر" اس زینت میں آپ کے کان، سر، گریبان، بازو، پنڈلیاں اور دوسری شرمگاہیں شامل ہیں۔ پھر بات کی گئی "وہ جو خود سے ظاہر ہوجائے" یعنی کہ آپ کی آنکھیں، ہاتھ اور پاوؑں۔ "اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں" لوگ عموماً اس سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ دوپٹہ صرف سینے پر ڈالنے کا حکم دیا گیا ہے، نہیں ایسا نہیں ہے۔ یہ میں نے بتا دیا ہے کہ پردہ کس کس چیز کا ہے اور کس کا نہیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس طرف آتے ہی نہیں ہیں کیوں کہ ہمیں پردہ کرنا بہت odd لگتا ہے اور ہم تو ماڈرن لگنا چاہتے ہیں اور ماڈرن ہم صرف خود کو expose کر کے ہی لگ سکتے ہیں اور جو جتنا ماڈرن ہوتا ہے یہ دنیا اس کی ہوتی ہے لیکن کیا آخرت اس کی ہوتی ہے؟ ہمیں اس سے کیا ہمیں تو بس ماڈرن لگنا ہے۔اور جانتے ہیں ہم ماڈرن کیوں لگنا چاہتے ہیں؟ کیوں کہ ہم دنیا والوں کی attention لینا چاہتے ہیں۔ اگر آپ پردہ کرنے لگ جائیں گی تو لوگ آپ کو avoid کرنا شروع ہوجائیں گے آپ کو اپنی parties میں نہیں بلائیں گے تو بس پھر آپ سوچتی ہیں دوپٹہ اتار پھینکنا ہی بہتر ہے۔
میں نے لڑکیوں کو زیادہ تر خود کو ماڈرن بناتے تب دیکھا ہے جب وہ کسی کے ساتھ relationship میں آجاتی ہیں۔ وہ اس ایک شخص کی attention لینے کے لئے اپنی عزت کا سودا کر بیٹھتی ہیں۔ میرا دل روتا ہے ان لڑکیوں کو ایک انسان کے پیچھے جہنم کا سودا کرتے دیکھ کر۔ وہ اس انسان کی ایک نظر پانے کے لئے اپنی عزت بیچ دیتی ہیں پھر کہتی ہیں یہ انسان میری عزت نہیں کرتا۔ جب آپ جسم دکھا کر اسے اپنی طرف بلا رہی ہیں تو آپ کیسے expect کر سکتی ہیں کہ وہ آپ کی عزت کرے گا؟ اس میں قصور کس کا ہے؟ آپ کا۔ جب وہ آپ کی عزت پامال کرتا ہے تو قصور اس کا بھی ہوتا ہے صرف %25 لیکن %75 تو آپ کا ہوتا  ہے آپ خود اسے یہ موقع فراہم کرتی ہیں۔ بہت سی عورتیں کہتی ہیں مرد اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور مرد کہتے ہیں عورتیں پردہ کیا کریں۔ آپ دونوں صرف وہ کیوں نہیں کرتے جو حکم آپ کو دیا گیا ہے۔
آپ لڑکی ہیں اگر آپ خود کو cover نہیں کرتیں تو مرد سے بھی امید نہ رکھیں وہ نگاہیں جھکا لے گا۔ میرا دل لرز جاتا ہے لڑکیوں کو سج دھج کہ صرف اس غرض سے باہر نکلتے دیکھ کر کہ غیر مرد اس کی طرف دیکھیں اور attract ہوں۔ میں نے لڑکیوں کو محبت کے بعد اس ایک انسان کے لئے وہ سب کرتے دیکھا ہے جو نا مناسب ہے۔ لڑکیاں ایسا اس لئے کرتی ہیں کہ وہ انسان ناراض نہ ہوجائے اس کی ناراضگی کی اتنی پرواہ ہے تو پھر اللہ کی ناراضگی کا کیا؟ آپ اسے اپنے ساتھ attach رکھنے کے لئے اپنے جسم کی نمائش کرتی ہیں اس ڈر سے کہ کہیں وہ چھوڑ نہ جائے۔ اس نے اگر آپ کو چھوڑنا ہوا تو وہ پھر بھی چھوڑ دے گا۔ اگر وہ انسان آپ سے محبت کرتا ہوگا تو آپ کی عزت کا خیال رکھے گا لیکن اگر وہ آپ کو مجبور کرتا ہے آپ کی زینت ظاہر کرنے پر تو اس کے چھوڑنے سے پہلے آپ اسے چھوڑ دیں۔ میں جانتی ہوں اس انسان کو چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے جس سے آپ کو محبت ہو، اسے چھوڑنے کا خیال بھی آپ کی روح کو تار تار کر دیتا ہے لیکن جو انسان آپ سے آپ کی عزت کا سودا کروائے اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔ اس کے ساتھ رونے سے بہتر ہے اس کے بغیر رو لیا جائے۔ جو آپ سے محبت کرتا ہوگا وہ کبھی یہ نہیں چاہے گا کہ آپ جہنم میں جائیں۔ آپ کو لگ رہا ہوگا میں بہت judgmental ہوں۔ نہیں ایسا نہیں ہے۔ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ آپ دنیا والوں کے پیچھے اللہ کو ناراض نہ کیا کریں۔ یہ دین آپ کو عزت کی زندگی گزارنے کے طریقے بتاتا ہے اور آپ اپنی عزت کا سودا کر کے عزت پانے کے لئے روتی ہیں۔ آپ "Queen" ہیں۔ اور کیا آپ کو پتا ہے queen کون ہوتی ہے؟ وہ جو اپنا crown کسی کے قدموں میں گرنے نہیں دیتی اور اگر کبھی گر جائے تو پورے وقار کے ساتھ اسے اٹھا کر دوبارہ سر پر لگا لیتی ہے۔ اپنی worth کو کم نہ ہونے دیا کریں۔
جزاک اللہ ❤
~ 𝐙𝐨𝐡𝐚 𝐅𝐚𝐭𝐢𝐦𝐚𝐡

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: May 29, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

~𝐀𝐧_𝐍𝐨𝐨𝐫:𝟑𝟏Where stories live. Discover now