سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے
بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا
بدلے کے دن کا مالک ہے
ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں
ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا
ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے)
اور نہ گمراہوں کی (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)
(الفاتحہ)▪️▪️▪️▪️
"اللہ نور ہے آسمانوں کا اور زمین کا"
وہ بےچینی سے کروٹوں پہ کروٹیں بدل رہی تھی پر نیند ابھی بھی آنکھوں سے کوسوں دور تھی
"نور اوپر نور کے"
'نور پانے والے....؟ اندھیروں میں رہنے والے؟'
"وہ جسے چاہتا ہے نور کی طرف راہنمائی کرتا ہے"
'نور کا راستہ اور اللہ کے محبوب بندے....'
"اور جس کے لیے اللہ نے نور نہیں بنایا تو اس کے لیے نور نہیں ہے"
'خوش قسمتی کی انتہا....بدقسمتی کی حد!'
وہ اٹھ کر بیٹھ گئی.
"مجھے بھی نور چاہیے"، وہ بڑبڑائی.'اللہ نور ہے....'
"مجھے اللہ چاہیے"
'نور اوپر نور کے'
"مجھے نور چاہیے"، اس نے اپنی خواہش دہرائی.
'اور جس کے لیے اللہ نے نور نہیں بنایا تو اس کے لیے نور نہیں ہے'
بےساختہ جھرجھری آئی تھی. اس کے لیے نور نہ بنایا گیا ہوا تو....؟"نہیں، میرا اللہ ایسا نہیں کرے گا!"
اپنے ہی الفاظ اسے سکتے میں ڈال گئے."میرا اللہ؟... وہ میرا ہے؟"
"وہ تو سب کا ہے!"، اس نے خود ہی سے احتجاج کیا تھا.
"اور تم..؟ تم اس کی ہو؟"
"سبھی اس کے ہیں"، وہ رو دی تھی.
تو پھر یہ فاصلہ کس لیے تھا؟ نور کیوں نہیں تھا اس کے پاس؟
نور کا راستہ تو اسے دو سالوں سے معلوم تھا، وہ چل کیوں نہیں رہی تھی اس پر؟
وہ چلنا چاہتی تھی. اللہ گواہ تھا وہ اس پہ چلنا چاہتی تھی. وہ تو ہمیشہ سے چلنا چاہتی تھی.
دو سالوں سے بس فیصلہ سننے کی منتظر تھی کہ کوئی تو اس کا یہ فیصلہ کر دیتا مگر اس کو یہ فیصلہ خود ہی کرنا تھا.
وہ در کھولنے والے کے دروازے پر کھڑی منتظر تھی کہ کوئی اس کا ہاتھ تھام کے دروازے کے اس پار لے جاتا.
کوئی.... کوئی بھی اس کو ایک بار یہ کہہ دیتا کہ نور میں داخل ہو جاؤ، وہ داخل ہو جاتی مگر کسی نے یہ نہیں کہا تھا.
YOU ARE READING
رحلتِ نور
Spiritualرحلتِ نور یعنی نور کا سفر! یہ کہانی ہے نور کے مسافروں کی! یہ کہانی ہے اندھیروں میں بھٹکنے سے لے کر نور کی طرف سفر کی! یہ کہانی ہے نور کے راستے پہ چلنے کی! یہ کہانی ہے اس راستے پہ لڑکھڑانے کی! یہ کہانی ہے گر کر اٹھنے والوں کی! یہ کہانی ہے اس راستے...