A Short Story ❤️

133 7 43
                                    

# رسمِ عشق ❤️

# حقیقی کہانی میری زبانی ❤️

# ازقلم لائبہ شیراز ❤️

_______________________________________

یہ کہانی ہے کشمیر میں رہنے والی ایک سادہ سی مسلم لڑکی کی، جو اپنی زندگی سادگی سے گزار رہی تھی، 12th grade میں پڑھنے والی بنشا کی زندگی میں تبدیلی تب آئ جب بنشا کے سکول میں ایک contractual teacher آئے، بنشا ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی اور حجاب کرنے والی لڑکی تھی. پھر ایک دن وہ ٹیچر کلاس میں آئے، تو انھوں نے پوری کلاس کو چند شعر سنائے

❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
راتوں میں آٹھ کر
خیالوں سے ہو کر
یادوں میں کھو کر
تمہیں کیا خبر میں اپنے خدا سے کیا مانگتا ہوں

تم تو کہو گی
صنم مانگتا ہوں
جانم مانگتا ہوں

تم تو کہو گی
کسی دلربا کی
کسی دل نشیں کی
وفا مانگتا ہوں

یہ بھی غلط ہے
وہ بھی غلط ہے

میں اپنے خدا سے
آدم کے بیٹے کی آنکھوں سے جاتی حیا مانگتا ہوں
حوا کی بیٹی کے سر سے اترتی ردا مانگتا ہوں


❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

ان اشعار میں یا شاید sir کی آواز میں اتنا سحر تھا کہ بنشاء کو وہ بہت اچھے لگے، اسی طرح دن گزرتے گئے اور بنشاء کی پسندیدگی میں اضافہ ہوتا گیا جبکہ دوسری طرف سر جن کا نام منیر تھا، ان کو بھی بنشاء دوسری لڑکیوں سے خاصی مختلف لگی، کیونکہ منیر ظاہری خوبصورتی پہ مرنے والے مردوں میں سے نہیں تھا، اور خاصا مذہبی بھی تھا، اسی لیے اسے حجاب میں ملبوس وہ سادہ سی لڑکی بےحد اچھی لگنے لگی، کئ دن گزر گئے اب بنشاء اور منیر دونوں کو یہ اندازہ ہونے لگا تھا کہ وہ دونوں ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، مگر ایک جگہ آ کر بنشاء سوچنے پر مجبور ہوجاتی کہ میں سٹوڈنٹ ہوں اور وہ ٹیچر ایسا کیسے چلے گا البتہ منیر کافی ینگ تھا لیکن تھا تو ٹیچر؛

ایک دن بنشاء نے فیس بُک پہ منیر کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجی جو کہ منیر نے ایکسیپٹ کر لی، پھر دن میں 2 سے 3 منٹ وہ کلاس کے یا روز کے پڑھائے گئے موضع پر بات کر لیتے تھے، لیکن کوئی غیر اخلاقی بات کبھی نہیں کی، مگر منیر کو بنشاء کی سوچ بہت اچھی لگی، اسکے طرزِ مخاطب اور اخلاق نے بنشاء کیلئے مزید جگہ منیر کے دل میں بنا دی، منیر ان چند منٹوں کی باتوں کے درمیان اور کلاس میں بھی بنشاء کو آزماتا رہا کہ کہیں یہ دکھاوے کی مزہبی تو نہیں ، مگر بنشاء منیر کی ہر آزمائش پر پورا اترتی تھی، منیر بنشاء سے بے انتہا محبت کرنے لگا مگر ایک خدشہ اسکے دل میں بھی تھا کہ بنشاء اس سے عمر میں چھوٹی تھی ، تو شاید بنشاء کے گھر والے انکار کر دیں اور ان کا نکاح نہ ہو پائے، مگر ہونا تو وہی تھا جو اللہ کو منظور ہے, جو فیصلے عرش پہ ہونے ہوں فرش پہ بیٹھے لوگوں سے انکی کی تردید کا سوچنا بےوقوفی ہے، اور اللہ بھی انھی کی سنتا ہے جن کی نیت صاف ہوتی ہے اور محبت محرم بھی تبھی بنتی ہے جب محبت میں صدق ہو؛
❤️❤️❤️

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Aug 30, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

رسمِ عشق ❤️Where stories live. Discover now