سب بچےگارڈن میں ایک دوسرےکے ساتھ کھیل رہے تھے پر وہ لڑکا اکیلا سیڑھیوں پر بیٹھا اپنی ویران آنکھوں سے ان کی طرف دیکھ رہا تھا
تب ہی ایک لڑکی اس کے پاس آ کے بیٹھی جس نے پنک کلر کی فراک پہنی ہوئی تھی اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا تھا جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھی
اس بچے نے اپنا سر موڑ کے ایک نظر اس لڑکی کی طرف دیکھا اور پھر سے اپنی نظر یے ان بچوں کی طرف کر لی
اس بچے کے اس طرح کرنے سے لڑکی کے دل کوکچھ ہوا تھا پر اس نے خود کو سمبھال کر پھر لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بہت مصومیت سے پوچھا ولید تم ایسے یہاں کیوں بیٹھے ہو تم پریشان ہو کیا
اس کے بولنے پر ولید نے پھر اس کی طرف دیکھااور تب ہی اس لڑکی کی نظر ولید کی آنکھوں پر پڑی جن میں ایک سوال تھا( جیسے کہا رہی ہو تمہیں نہیں معلوم کیا ؟؟)اس کی آنکھوں میں سوال پر کےلڑکی نےاپنی نظریے چوڑا لی اور اس کےکندھے سےاپنا ہاتھ ہٹا لیااور سامنے بچوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیا جہاں ابھی تک ولید دیکھ رہا تھا کافی دیر خاموشی کے بعد پھر لڑکی کی آواز آئی تمہیں اس بات کا ڈر ہے نا کے ہم دور ہو جائیں گے لڑکی کی بات سن کر ولید نے ہاں میں سر ہلایا اور بولا میں تم سے دور نہیں جانا چاہتا میں چاہتا ہوں کے ہم ہمیشہ ساتھ رہے
ولید کی بات سن کر لڑکی اٹھی اور اس کے سامنے آکے کھڑی ہو گئی اور بولی تمہیں کس نے بولا ہے کہ میں تم سے دور ہو رہی ہوں
ولید ۔۔۔۔تو پھر وہ سب کیا ہے جو پاپا بول رہے ہیں کے ہم سب آسٹریلیا جا رہے ہیں
لڑکی ۔۔۔۔۔ہاں تو میں کب بولا ہے کے تم لوگ نہیں جا رہے پر اس بات کا یہ مطلب تو نہیں نا کے تم کبھی واپس ہی نہیں آؤ گے جب میں بڑی ہو جاؤ گی نا پھر تمہاری دلہن بن کر تمہارے ساتھ رہو گی ماما نے مجھے بولا ہے اور ماما جھوٹ نہیں بولتی
لڑکی کی بات سن کر ولید کے چہرے پر بے ساختا ایک خوبصورت مسکراہٹ آ گئی اچھا تو تمہیں میری دلہن بننا ہے اب ولید کی آنکھوں میں ویرانی
کی جگہ ایک خاص چمک تھیتو لڑکی نےجلدی سے اپنا سر ہاں میں ہلایا
ولید نے اپنا ہاتھ اس لڑکی کے سامنےکیا اچھا تو پھر مجھے سے وعدہ کرو میرا انتظار کروں گی وہ بہت امید سے اس سے پوچھ رہا تھا جیسے اگر یہ وعدہ نا لیا تو وہ سچ میں اس سے دور ہو جاۓ گی
لڑکی نے اپنا ہاتھ ولید کے ہاتھ پر رکھ دیا اور بولی
میں وعدہ کرتی ہوں کے میں تمہارا انتظار کروں گیتب ہی اس لڑکی کو کسی نے آواز دی ہیرا بیٹا یہاں آؤ تمہارے پاپا بولا رہے ہیں
اوکے میں چلتی ہوں ماما بولا رہی ہیں اور وہاں جا کے اپنا خیال رکھنا اور روز مجھے کال کرنا ٹھیک ہے
YOU ARE READING
"ایک عاشق بنجارا "🍁
Short Storyالسلام عليكم !!!!!!! یہ ایک سچ پر مبنی کہانی ہے🍂🍂 جو کے کرداروں کی مرضی سے لکھی گئی ہے میں امید کرتی ہوں کے آپ اس سفر میں میرا ساتھ دے گے اور آپ کو یہ کہانی پسند آۓ گی یہ کہانی ہے ولید اور ہیرا کی بچپن سے لے کرجوانی تک کی محبت کی تو کیا ان کو ان...