پہلی جھلک

56 1 1
                                    

Sneak peak parh k btayye k kya ap ye kahani parhna chahen gy?

سڑک پر کافی چہل پہل تھی شاید کوئی خاص موقعہ آنے والا تھا لیکن اس سب سے بے خبر وہ فٹ پاتھ پہ چل رہی تھی۔ حیران کن بات یہ تھی کہ اسے کچھ علم نہ تھا کہ وہ اس جگہ کیسے آئی۔ اسے لگ رہا تھا کہ وہ صدیوں سے یونہی چل رہی ہے۔

اچانک اس کی نظر سامنے لگے لیمپ پوسٹ پر پڑی۔ وہ تصویر جو اس پر لگی تھی جس پر Most wanted لکھا تھا وہ کسی جانے پہچانے چہرے کی تھی۔اس نے اسے کہیں دیکھ رکھا تھا اس بات کا اسے یقین تھا لیکن کہاں یہ اسے یاد نہ تھا۔

ابھی کچھ ہی دیر پہلے بارش رکی تھی تو سڑکیں گیلی تھیں، اور کناروں پر بارش کا پانی کھڑا تھا۔اچانک اسکی نظر پانی میں بننے والے اپنے عکس پر پڑی۔ اور صحیح معنوں میں اسکے اوسان تب خطا ہوئے۔ وہ تصویر اور اسکی شکل ہوبہو ایک جیسی تھی۔ یعنی تصویر میں نظر آنے والی لڑکی وہ خود تھی جسے پورے شہر میں ڈھونڈا جا رہا تھا۔۔۔

لیکن اس نے کیا کیا تھا؟ یہ سوچ سوچ کر اسکا دماغ مفلوج ہونے لگا تھا۔ اس نے برق رفتاری سے گلے میں لٹکاۓ سکارف سے اپنا چہرہ ڈھکا اور سرجھکاۓ چلنے لگی۔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: May 24, 2021 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

RaazWhere stories live. Discover now