لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
یہ کہانی ہے ایک کشمیری لڑکی کی۔ اس وادی کی رہنے والی دوشیزہ کی جسے زمین والے " جنت نظیر" کہتے ہیں۔ شدت پسند ہندوٶں کی بربریت اور غموں کے پہاڑ سہتی اسلام کی شہزادی کی۔ یہ کہانی ہے ظلم و جارحیت کی تاریکی سے بوجھل فضا میں سانس لیتی زینب کی۔ کشمیر کی دھرتی کےمتعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ وہاں کے بلند و بالا سر سبزو شاداب...