حسن بصری رحمہ اللہ* نے کہا:حلاوت کو تین چیزوں میں تلاش کرونماز میں ,قرآن اور ذکر میں پھر جب تم اس کو پالوگے پس چل پڑو اور خوش ہوجاٶ پھر اگر تم نہ پاٶ یہ مٹھاس تو جان لو کہ تمہارا دروازہ بند ہے
*قتادہ رحمہ اللہ* نے کہا:اپنے دلوں کو اس کے ساتھ آباد کرو اور اپنے گھروں کو بھی یعنی قرآن کے ساتھ
*ابن مسعودؓ* نے فرمایا یقینا یہ دل سمیٹنے والے ہیں تو تم انکو قرآن کے ساتھ مشغول کرو اور اس کے علاوہ کسی اور کے ساتھ نہیں
عبداللہ بن عمرؓ نے فرمایا: تم پر قرآن واجب ہے پس اسے سیکھو اور اپنے بیٹوں کو سکھاٶ پس بے شک تم سے اس بارے میں سوال ہوگا اور اسی کے ساتھ تمہیں بدلہ دیا جاٸے گا اور یہ ہی نصیحت کرنے کے لیے کافی ہے اس کو جو عقل رکھتا ہے
*ابن القیم رحمہ اللہ* نے فرمایا: جب تم اس بات کا اراداہ کرو کہ تم یہ جانو کہ تمہارے پاس اور دوسروں کے پاس اللہ کی محبت میں سے کیا ہے تو اپنے دل میں قرآن سے محبت کو دیکھ لو۔✨