Episode 4

447 33 2
                                    

"اب کیا ہوگا زرگل۔۔ لالا نے یہ کیا کر دیا۔۔ اب کیا سزا ملے گی انہیں۔۔ "

زرمینے پریشانی سے کہہ رہی تھی۔۔ تین دن سے ولی ان لوگوں کی قید میں تھا اور پورے قبیلے میں اس قتل کی خبر پھیل چکی تھی۔۔ 

"ہوگا یہ مینے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی بیٹوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بیٹیوں کو داؤ پر لگایا جائے گا۔۔۔"

زرگل تلخی سے بولی تو زرمینے نے نا سمجھی سے اسے دیکھا۔۔ 

"کیا مطلب ہے تمہارا۔۔۔؟ "

"مطلب صاف اور سیدھا ہے۔۔۔ بابا اور چچا کی باتیں سنی تھیں میں نے۔۔ حویلی والوں نے جان یا مال کا تقاضہ کیا ہے۔۔ یا تو انہیں لالا کی جان چاہیے یا پھر بھاری رقم جو ہم لوگ تو ادا کر نہیں سکتے اور بابا اپنے جان سے عزیز بیٹے کی قربانی کبھی نہیں دیں گے اس لیے ہم دونوں میں سے کسی کو اس بھینٹ چڑھایا جائے گا۔۔۔"

زرگل نے اسے ساری بات بتائی۔۔ 

"تو ۔۔ تو کیا مطلب۔۔؟ وہ ہمیں مار دیں گے۔۔؟ ہمیں قتل کر دیں گے۔۔؟ "

زرمینے بے یقینی سے بولی۔۔ 

"وہ ہمیں زندہ درگور کر دیں گے۔۔۔"

زرگل کے تلخی سے کہنے پر زرمینے نا سمجھی سے اسے دیکھتی رہی۔۔ 

"لیکن اس بار میں خاموش نہیں بیٹھوں گی۔۔۔ میں بھاگ جاؤں گی گھر سے۔۔۔ میں خود کو یہ ظلم سہتا

ہوا نہیں دیکھوں گی۔۔ میں اپنی جان لے لوں گی یا گھر سے بھاگ جاؤں گی۔۔ "

زرگل اٹل لہجے میں بولی۔۔ زرمینے نے پریشانی سے اسے دیکھا۔۔ 

"کیا بکواس کر رہی ہو تم زرگل۔۔؟ کہاں جاؤ گی تم۔۔۔"

"میں بھاگ جاؤں گی یہاں سے۔۔ کسی یتیم خانے چلی جاؤں گی مگر اس گھر میں نہیں رہوں گی۔۔ یہ ظلم برداشت نہیں کروں گی۔۔ "

"تم پاگل ہو۔۔؟ گھر سے بھاگ جاؤ گی۔؟ یہ کوئی مزاق ہے کیا۔۔؟ "

"تو کیا ہماری زندگیاں مزاق ہیں جو یوں داؤ پر لگا دی جائیں۔۔۔؟ "

زرگل بھی اسی کہ لہجے میں بولی۔۔ 

"تم جانتی ہو زرگل گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی کا معاشرے میں کیا مقام ہوتا ہے۔۔؟ دنیا کن نظروں سے دیکھتی ہے اس کو۔۔؟ "

زرمینے نے اسے تلخ حقیقت کا آئینہ دکھانا چاہا۔۔ 

"تو اس کا کیا مطلب ہے کہ ہم خاموشی سے ظلم سہتے رہیں۔۔؟ ظلم کرنے والے کے ساتھ ساتھ بلاوجہ ظلم سہنے والا اور اس کہ خلاف آواز نا اٹھانے والا بھی گناہگار ہوتا ہے۔۔۔ "

سوختۂ عشق 🔥 (COMPLETED)Where stories live. Discover now