مشی بیٹا اٹھ جاؤ آپ ورنہ آیرپوٹ جانے کے لئے لیٹ ہو جاؤگی"نانی پیار سے اسکا بال سنوارتی ہوئی بولی
اف نانی تھوڑی دیر اور سونے دے نا"اسنے منھ پر چادر ڈالتے ہوئے کہا
نانی کی جان آپ پاکستان جا کر اپنی نیند پوری کر لینا ابھی فلحال اٹھ جائے"نانی چادر ہٹاتے ہوئے پھر بولی
نانییی وہ بندر جب مجھے سونے دیگا تب نا اور میرے وہاں پہنچتے ہی وہ شرارتے کر کر کے مجھے زچ کر دیگا"وہ منھ بسور کر کہتے ہوئے اٹھ بیٹھی
غلط بات بیٹا اور وہ آپ کا کزن ہے کیا ہوا جو وہ شرارتے کرتا ہے اور تم بھی تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتی"انہوں نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا
کہاں نانی میں کہاں کچھ کرتی ہوں اچھا سوری اگر آپ کو برا لگا تو"اسنے لاڈ سے نانی کے گردن میں بازوں ڈال کر کہا۔
اچھا اب بس زیادہ مسکا نہ لگائیں اور اٹھیں جا کر تیار ہوئیے نیچے سب آپ کا انتظار کر رہے ہیں"نانی اسکا بازوں ہٹا کر اٹھتے ہوئے کہا اور نیچے چلی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اپنے بستر سے اٹھی اور تیار ہو کر نیچے ڈاںٔنینگ ہال میں پہنچی تو سب اس کے منتظر تھے اسنے سبکو مشترکہ سلام کیا اور کرسی کھینچ کر بیٹھ گئی۔
واعلیکم السلام بیٹا آپ کی سب پیکنگ کمپلیٹ ہے نہ اور آپ سارہ کو کال کرکے پوچھ لیجیے گا کہ وہ کب تک آ رہی ہے"مامو جان نے اسکے سلام کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
جی مامو جان میری پیکنگ تو کمپلیٹ ہے اور ابھی اسے کال کرکے پوچھتی ہوں کہ وہ کب تک آ رہی ہے"اسنے کہتے ساتھ ہی موبائل پر نمبر ڈائل کرنے لگی۔
بیٹا آپ پہلے ناشتہ کرلو پھر کال کر لینا اور آپ بچی کو پہلے ناشتہ تو کرنے دے"عزرہ بیگم نے پہلے مشی کو ٹوکا جو موبائل میں لگ گئی تھی پھر اپنے شوہر کو بولی۔
ہاں بیٹا آپ پہلے ناشتہ کرلو ورنہ آپ اپنی مومانی جان کو جانتی ہو"انہوں نے مسنوی آہ بھرتے ہوئے کہا۔
اوکے میں پہلے ناشتہ ہی کر لیتی ہوں اب ٹھیک ہے"مشی نے ہنستے ہوئے کہا اور ناشتہ کرنے لگی۔
اسامہ بیٹا آپ مشی کو آیرپوٹ چھوڑ دینا پھر سدھے آفس ہی آ جانا میں جا رہا ہوں"زبیر صاحب نے اٹھتے ہوئے اسامہ سے کہا۔
جی ڈیڈ"اسامہ نے جوس کا گلاس اٹھاتے ہوئے کہا اور پینے لگا۔
عائشہ بھابھی میری کوپی کوپی کیٹ کہا ہے کہی نظر نہیں آ رہی"مشی نے ادھر ادھر نظر دوڑاتے ہوئے عاںْشہ سے پوچھا۔
آپکی کوپی کیٹ ابھی تک سو رہی ہیں انکو بھول گیا ہے کہ آج آپ جا رہی ہو"عائشہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
اوہ اچھا میں اسکو لیکر آتی ہوں"مشی اٹھتے ہوئے بولی۔
بیٹا آپ سارہ کو کال کرلو پہلے کہی لیٹ نہ ہو جائے آپ لوگوں کو "نانی جان نے فکرمندی سے کہا
جی نانی جان کر لونگی پہلے میں پری کو لیکر آتی ہوں"اسنے کہا اور سیڑھی کی طرف بڑھ گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشال دبے قدموں چل کر پریشے کے پاس اںٔی اور جھک کر اسے گدگدی کرنے لگی۔
آ ہ پھوپھو بس کرے میرے پیٹ میں درد ہونے لگی "پری پیٹ پکڑ کر ہنستے ہوئے بولی۔
میری کوپی کیٹ سونے کا ڈرامہ کر رہی تھی اور آپ نیچے کیوں نہیں آںٔی"مشی نے اسے گود میں بیٹھا کر پیار کرتے ہوئے پوچھا۔
بس موڈ نہیں تھا اور آپ کو کیسے پتا کہ میں ڈرامہ کر رہی تھی"پری نے معصومیت سے پوچھا۔
کیوں کہ آپ کی مما کو جھوٹ بولنے نہیں آتے اور میں آج آپکو ریڈی کرونگی ٹھیک "مشی نے اسکے دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا۔
اوکے پھوپھو"پری نے خوش ہوکر مشی کے گال ہے کیس کردی اور مشی اسے ریڈی کرنے لگی۔
پھوپھو آپ وہاں جاکر ہم سب کو بھول جاؤ گی"پری نے اداسی سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔
نہیں میری جان میں کیسے بھول سکتی ہوں اپنی پھول جیسی بھتیجی کو اور کچھ دنوں میں آپ لوگ بھی تو وہاں آ رہے ہو اسلیے اداس نا ہو اور چلو نیچے چلتے ہیں سب انتظار کر رہے ہونگے اور نیچے سارہ پھوپھو بھی آںٔی ہیں آپ کے لئے بہت ساری چاکلیٹس لےکر مشی نے اسے گود میں اٹھا کر محبت سے گال چومتے ہوئے کہا۔
کیا سچی پھوپھو"پری نے اسکے گلے میں بازوں ڈال کر کہا۔
ہاں سچ چل کر خود دیکھ لینا"مشی نے کہا اور اسے لیے نیچے چل دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشی سب سے ملنے کے بعد نانی کے پاس اںٔی اور انسے لپٹ کر رونے لگی۔اسے روتے دیکھ کر نانی کی آنکھیں بھی نم ہو گئی۔
ارے بیٹا آپ رو کیوں رہی ہیں آپ نے ابھی پری کو سمجھایا اور اب خود رونے لگی۔نانی اسکے آنسو پونچھتے ہوئے بولی۔
کیا کروں نانی پہلی بار آپ سے اتنا دور جا رہی ہوں۔اسنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا۔
آپ اپنے گھر جا رہی ہو اور کچھ دنوں میں ہم لوگ بھی آ جائنگے۔ابھی آپ جاؤ اور اپنا خوب خیال رکھنا"نانی جان نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا۔
دادی یہ لڑکی ابھی اپنے گھر جاتے ہوئے اتنا رو رہی ہے تو اپنے ساسورال جاتے وقت کتنا رویگی۔اسامہ نے اسے چھیڑتے ہوئے کہا۔
آپ رہنے دے بھائی آپ کو پتا ہے نا آپ اپنے شادی پر بارات کے وقت کتنا روے تھے بلکہ آپ کو شادی کرکے اسی گھر میں آ نا تھا تب بھی"مشی نے دوبدو جواب دیا تو سب اسکی بات سن کر ہنسنے لگے۔
اچھا نا یار اب تم لوگ چلو ورنہ لیٹ ہو جاؤگی پھر بعد میں مجھے نا کہنا کہ میں نے لیٹ کروایا"اسامہ اپنی بیوی کے سامنے تھوڑا خجل ہو کر شرمندگی چھپانے کے لیے بات بدل دی۔
اچھا نانی جان اور آنٹی ہم لوگ چلتے ہیں ورنہ کہی سچ میں لیٹ نہ ہو جاے۔مشی اور سارہ سبھی کو 'خدا حافظ'بول کر آیرپوٹ کے لئے نکل گںٔی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YOU ARE READING
معجزہِ خدا
Romanceاسلام وعلیکم امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔اور میری یہ ناول خدا کے معجزے پر مبنی ہے کہ خدا اپنے بندے کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا اور جس کا اللہ پر ایمان ہو اسے اللہ ضرور اپنے معجزوں سے نوازتا ہے اور اسے اسکی چاہ سے بڑ کر دیتا ہے۔ خیر یہ میری فرسٹ نا...