"تو ہر بار کی طرح اس بار بھی فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے زونیہ نے! زور دار تالیوں میں اس کامیاب لڑکی کا استقبال کیا جائے!" ہر طرف تالیوں کی گونج تھی۔
دودھیا رنگت،بھورے مگر سلکی بال جنھیں ہیئر بینڈ کی مدد سے جمایا گیا تھا،گھٹنوں کو چھوتی گلابی فراک جو چوڑی دار پاجامے کے ساتھ اور بھی خوبصورت لگ رہی تھی۔درمیانے قد والی زونیہ نے سٹیج پر جاکر وہ حاصل کیا جس کی وہ حقدار تھی۔زونیہ ہمیشہ سے ہی ایک ذہین طالبہ تھی۔اسکا اپنا ایک گروپ تھا،جس میں سنیہ،عائشہ اور احمد شامل تھے۔
زونیہ شاہ
سنیہ: گوری رنگت،سنہرے بال،دراز قد,اور نہایت ہی شرارتی!بد تمیز نہیں تھی مگر شرارتی تھی۔
سنیہ عابدعائشہ: سانولی رنگت،کالے بال،درمیانہ قد،دیکھنے سے دیہاتی لگتی تھی۔انتہائی سلجھی ہوئی،معصوم سی شریف لڑکی تھی۔
عائشہ عزیز
احمد: گوری رنگت،بھولی صورت،درمیانہ قد،کالے بال جو ماتھے سے ہوتے پیچھے کو جاتے تھے۔احمد ایک نہایت ہی بے وقوف اور خوفزدہ رہنے والا انسان تھا۔اسکو کوئی ایک انگلی بھی لگائے تو وہ بے حوش ہوجائے۔اسی وجہ سے اسے "ڈمبو" کہا جاتا تھا۔
YOU ARE READING
zorla aşk🥀
Romanceیہ کہانی۔۔۔کہانی ہے محبت کی۔۔۔۔۔دو مختلف مزاج کے لوگوں کی!۔۔۔۔۔۔کہانی ہے بدلے کی۔۔۔۔۔۔۔کہانی ہے ہمدردی کی۔۔۔۔۔۔۔کہانی ہے عزت و ذلت کی۔۔۔۔۔۔!!!