part_1

23 3 2
                                    

پیش لفظ؛
یہ ناول میرا پہلا ناول ہے جس میں میں نے کوشش کی ہے کہ اچھے سے لکھ سکوں۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی، جس کی زندگی اپنی فیملی اور فرینڈز کے ارد گرد گھومتی ہے اور جو بہت ہی پرخلوص اور حساس ہے جس کی نظر میں دوستی جیسا صاف اور شفاف رشتہ کوئی بھی نہیں۔
لیکن ایسا کیا ہو جاتا ہے کہ اس کا رشتوں پر سے اعتبار ہی اٹھ جاتا ہے جانیے اس ناول میں۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جس کو اپنے سے عمر میں تھوڑی  بڑی لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے اور اس کا پیار دھیرے دھیرے جنون کی حدیں طے کرتے ہوئے عشق میں بدل جاتا ہے۔
کیا اس کا عشق کا سفر اپنی منزل پالے گا یا وہ تہی داماں رہ جائے گا؟؟؟
اس کہانی میں بیک وقت بہت کردار شامل ہے۔
محبت، نفرت، دوستی حتیٰ کہ ہر ایک فیلنگ کا ایک مجموعہ ہے یہ ناول۔
لیکن آخر میں صرف یہ کہنا چاہونگی کہ اس کہانی کا مقصد یہ ہے کہ ایک لڑکی کے لیے اس کا بھائی صرف اس کا سگا بھائی ہوتا اور کسی کو لاکھ بھائی کہنے پر وہ سگا بھائی نہیں بن جاتا اور نا ہی لرکا لڑکی کے بیچ میں دوستی ہو سکتی ہے کیونکہ دوستی اکثر محبت میں بدل جاتی ہے۔
                                                    سید زادی ✍️

دل امیدWhere stories live. Discover now