ایک ترانہ ایک قول و قرار

23 3 0
                                    

ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں اور پاکستانی
ہم اسلامی عظمتوں کے امین ہیں
اور پاکستان کے ناموس کے محافظ بھی
ہم یکتا ہیں ، خبر میں بھی نظر میں بھی
ہم صداقتوں کے شاہد ہیں
اور شہادت مطلوب ہے اور مقصود بھی
ہم نرم دل گفتگو ہیں اور گرم دم جستجو
ہم پاکستان کے جری فرزند ہیں ، ہم خطر پسند ہیں
دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں ہم وہ طوفان
ہم پاک سرحدوں کے ، پاک نظر پاک دل محافظ ہیں
ہماری سیرت صورت فولاد ہے
ہم دشمن پر عقب بن کر جھپٹتے ہیں
ہم صحرا و دریا کو دونیم کرنا جانتے ہیں
لیکن ہم امن کے بھی سفیر ہیں
ہمارے قلب روشن ہیں
اور دماغوں کے دریچے کھلے ہوئے ہیں
ہم نے قدیم روایتوں کو تازہ کیا ہے
لیکن ہم نئی روایتوں کو قائم کرنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں
سخن دل نواز ، نگاہ بلند ، جان پر سوز
ہم ہیں ارضِ پاک کے ہونہار سپوت
ہم صرف ایک خوف سے فاقف ہیں
اور وہ ہے اللّٰہ کا خوف
اور ہمیں صرف ایک کھیل پسند ہے
اور وہ ہے شہادت کا کھیل
ہمارے دلوں میں صرف ایک ہی آرزو مچلتی ہے
اور وہ ہے اسلام کی صداقتوں پر جان سے شہادت دینے کی آرزو
ہم اسلامی عظمتوں کے جواں سال آمین ہیں
اور پاکستان کے ناموس کے باحوصلہ محافظ بھی
ہم یکتا ہیں خبر میں بھی نظر میں بھی
ہم پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں
جغرافیائی سرحدوں کے بھی
نظریاتی سرحدوں کے بھی
شاد باد ، منزلِ مُراد

Vous avez atteint le dernier des chapitres publiés.

⏰ Dernière mise à jour : Oct 26, 2018 ⏰

Ajoutez cette histoire à votre Bibliothèque pour être informé des nouveaux chapitres !

ایک ترانہ ایک قول و قرارOù les histoires vivent. Découvrez maintenant