7

36 4 2
                                    

ہم کیا کرتے ہیں زندگی بھر ایسی چھوٹی بڑی بے معنی چیزوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔۔۔ جنہیں ہماری زبان میں خوشیاں کہتے ہیں۔۔ وہ خوشیاں جو شاید ہمیں سکون پہنچا رہی ہیں۔ ایسا ہمیں لگتا ہے۔

لیکن حقیقت جانو تو معلوم پڑتا ہے وہ خوشیاں نہیں ہوتیں بلکہ سراب ہوتے ہیں۔۔۔ بے معنی سراب جن کے پیچھے لگ کر ہم خود کو ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔۔ اور جو دھیرے دھیرے ہمارا سکون چھین کر ہمیں بے سکون کردیتی ہیں۔۔۔

ہم ایسے لوگوں کے قریب رہنے لگتے ہیں جنہیں خود سے بہت قریب سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا اگر ایک دفعہ پلکیں جھپک کر دوبارہ غور سے دیکھو تو وہ بہت دور ہوتے ہیں۔۔ بالکل اجنبیوں کی طرح۔۔

ہمارے لیے سیراب اور حقیقت میں فرق جاننا ضروری ہے۔۔۔ اپنی زندگی میں صرف انہیں چیزوں اور انہیں لوگوں کو وقت دیں جو ضروری ہیں۔۔ Extra کو زندگی سے نکال دیں اور صرف Main پر توجہ دیں۔

باتیںWhere stories live. Discover now