آغاز

458 32 16
                                    

ماہین خان ولد یوسف خان آپ کا نکاح آدم خان ولد شہباز خان، حق مہر سکہ رائج الوقت ایک لاکھ روپے، کیا جاتا ہے... کیا آپ کو یہ نکاح قبول ھے؟
قاضی صاحب نے ماہین سے پوچھا

ماہین چند لمحوں کے لیے کسی گہری سوچ میں چلی گئی...

قبول ہے... ہلکی آواز میں کہا گیا..

قاضی صاحب نے دوبارہ پوچھا:
ماہین خان ولد یوسف خان آپ کا نکاح آدم خان ولد شہباز خان ،حق مہر سکہ رائج الوقت ایک لاکھ روپے، کیا جاتا ہے... کیا آپ کو یہ نکاح قبول ھے ؟

ماہین نے کانپتی ہوئی آواز میں کہا : قبول ہے.

قاضی صاحب نے تیسری مرتبہ پھر یہی پوچھا...

اس مرتبہ ماہین کی آواز بھرا گئ.... قبول ہے..

اب کی باری آدم کی تھی.. قاضی صاحب نے آدم سے سوال کیا :

آدم خان ولد شہباز خان آپ کا نکاح ماہین خان ولد یوسف خان سے حق مہر ایک لاکھ روپے کیا جاتا ہے... کیا آپ کو یہ نکاح قبول ھے ؟

نہیں.... ایک آواز گونجی...

سارے گھر میں خاموشی چھا گئ... گویا سانپ سونگ گیا ہو...

ہر کسی کے چہرے پر ایک ہی سوال واضح تھا : کیوں؟

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

Asalamlikum
Bohat sa log is novel ko Urdu ma parhna chah raha tha so here we go comment zaroor kara or passand aya to vote be 😊

30/may/2019

زندگی ایک خوابWhere stories live. Discover now