محبت درد دیتی ہے؟
تیری برداشت سے زیادہ؟
تجھے تکلیف دیتی ہے؟
تجھے بےبس رکھتی ہے؟
پھر تیری اجڑی حالت پر
یہ دل کھول کر ہنستی ہے؟
تجھے آنسو رلاتی؟
بتا ایسا ہی ہوتا ہے؟
محبت اب ہوئی تم کو؟
مجھے کچھ عرصہ پہلے تک
یہی محبت
بہت درد دیتی تھی
بہت تکلیف دیتی تھی
مجھے بے بس کرتی تھی
میری اجڑی سی حالت پر
یہ دل کھول کر ہنستی تھی
مجھے آنسو رلاتی تھی
مگر پھر میں نے یہ جانا
محبت کب ہوئی مجھ کو؟
محبت درد تھوڑی ہے
محبت مرہم جیسی ہے
محبت تکلیف کیوں دے گی؟
یہ تو ہمدم جیسی ہے
محبت بے بس نہیں کرتی
یہ تو آزاد کرتی ہے
یہ ہنستی نہیں تجھ پر
تجھے دلاسا دیتی ہے
آنسو کب رلاتی ہے؟
یہ تو کندھا دیتی ہے
محبت کب ہوئی مجھ کو؟
وہ تو وقتی لگاوٹ تھی
محبت اب ہوئی مجھ کو
تھوڑا حوصلہ رکھنا
یہ بس وقتی لگاوٹ ہے
تھوڑا سا حوصلہ رکھنا
محبت ہو ہی جائے گی
ورنہ یہ وقتی لگاوٹ تو
محض وقتی ہی ہوتی ہے
YOU ARE READING
My Poetry
PoetryPoetry is a story That is soo good That it doesn't need complete sentences