Part 2/2

2 0 0
                                    

"اور جو لوگ تم میں صاحب فضل اور اور صاحب وسعت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ قرابت داروں، مسکینوں اور کچھ اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ خرچ پات نہ دیں گے۔ اور ان کو چاہیے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے۔"
~𝐀𝐧_𝐍𝐨𝐨𝐫:𝟐𝟐
معاف کرنا آسان نہیں ہوتا اور ان لوگوں کو تو بلکل بھی نہیں جنھوں نے آپ کی روح کو تار تار کر دیا ہو، آپ کو شدید اذیت دی ہو۔  ایسے میں انسان کیا کرتا ہے یا تو خود بدلہ لیتا ہے یعنی کہ اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرتا ہے یا پھر ڈھیروں بد دعائیں دیتا ہے لیکن کیا ایسا کرنے سے آپ کے دل کو سکون ملتا ہے؟ آپ بدلہ لینے کی آگ میں جلتے رہتے ہیں اور سچ تو یہ ہے آپ بدلہ لینے کے بعد مزید بے سکونی کا شکار ہو جاتے ہیں۔  تو کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ معاف کر دیں۔ معاف کر دینا مشکل ضرور ہوتا ہے بہت بڑا دل کرنا پڑتا ہے لیکن آپ یہ سوچیں کیا آپ کسی کے ساتھ غلط نہیں کرتے؟ ہم سب جانے انجانے میں ایک دوسرے کے ساتھ بہت کچھ غلط کر جاتے ہیں، پھر ہمیں بھی تو معافی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ہم عموماً دوسروں کے معافی مانگنے کے انتظار میں ہوتے ہیں، کیا پتا انھیں ساری زندگی اس بات کا احساس ہی نہ ہو کہ انھوں نے آپ کے ساتھ کچھ غلط کیا ہے یا پھر اگر احساس ہو بھی جائے وہ پھر بھی معافی نہ مانگیں تو کیا ساری زندگی آپ معاف بھی نہیں کریں گے؟ بات تو تب ہے جب آپ لوگوں کے معافی مانگے بغیر ہی معاف کر دیں۔ اور معاف کردینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ زبان سے معاف کر دیا جائے اور دل میں بغض رکھا جائے یا پھر ان کے لئے بد دعاوں کا انبار لگا دیا جائے۔ نہیں ایسا نہیں کرنا۔ میں یہ نہیں کہتی دوبارہ ان لوگوں سے تعلق قائم کر لیں، نہیں ایسا کرنے کو تو کسی کا دل نہیں مانتا آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ معاف کرنے کے بعد ان کے لئے دل میں بغض نہیں رکھنا۔ اللہ کو بھی ہم ناراض کر دیتے ہیں لیکن جب ہم اس سے معافی مانگتے ہیں تو وہ فوراً معاف کر دیتا ہے، یہ نہیں پوچھتا کیوں کیا تھا ایسا؟ اب کیوں خیال آیا معافی مانگنے کا؟ یہاں تک کہ کوئی اچھا عمل کرنے پر ہی پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ پھر آپ کیوں نہیں؟  وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، مکمل ہے لیکن آپ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے، آپ نا مکمل ہے جیسے کسی نے آپ کے ساتھ غلط کیا آپ نے بھی کسی کے ساتھ غلط کیا ہوگا، اس شخص کے ساتھ نہ سہی کسی اور کے ساتھ سہی، لیکن کیا تو ہے۔معاف کردیا کریں اور معافی مانگ لیا کریں، دل ہلکا کو جاتا ہے۔ لوگوں کو معاف کر دیا کریں اس لئے نہیں کہ آپ بہت عظیم انسان ہیں آپ نے لوگوں کو معاف اپنے لئے کرنا ہے اور اس لئے کرنا ہے کہ اللہ معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ آپ لوگوں کو معاف کردیا کریں اللہ آپ کو معاف کر دے گا۔
جزاک اللہ ❤

~ 𝐙𝐨𝐡𝐚 𝐅𝐚𝐭𝐢𝐦𝐚𝐡

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: May 26, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

"Maafi"Where stories live. Discover now