~𝐀𝐥_𝐀𝐧𝐤𝐚𝐛𝐮𝐭:𝟒𝟏

7 1 2
                                    

"ان کی مثال جنھوں نے اللہ کے سوا اور مالک بنا لئے ہیں، مکڑی کی طرح ہے اس نے جالے کا گھر بنایا اور بیشک سب گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا گھر ہے کیا اچھا ہوتا اگر یہ جانتے۔"
~𝐀𝐥_𝐀𝐧𝐤𝐚𝐛𝐮𝐭:𝟒𝟏
اس آیت میں ان لوگوں کا ذکر ہے جنھوں نے اللہ کے سوا اور مالک بنا لئے ہیں۔ اللہ کے سوا اور مالک بنانے میں صرف بتوں کو پوجنا ہی نہیں آتا اور نہ ہی یہ بات صرف کافروں کے لئے ہے۔ ہم مسلمان بھی اپنی زندگی میں یہی کرتے ہیں۔اللہ کو چھوڑ کر ہم جن چیزوں اور لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں وہ سب اسی زمرے میں آتا ہے۔ ہم بتوں کو تو نہیں پوجتے لیکن بہت سی چیزوں اور خواہشات کی خاطر اللہ سے غافل رہتے ہیں۔
اب ہم کرتے کیا ہیں ساری زندگی پڑھ لکھ کر پیسہ کمانے میں گزار دیتے صرف اس لئے کہ ہم کسی پوش علاقے میں بہترین کوٹھی بنا کر عیش کی زندگی گزار سکیں۔ یہ سب غلط نہیں ہے لیکن اگر یہ سب آپ کو اللہ کی یاد سے غافل کر دیتا ہے تو یہ غلط ہے۔ان کی مثال اس مکڑی کی سی ہے جو جالے کا گھر بناتی ہے اور اس کا گھر سب سے کمزور گھر ہے۔ جن دنیاوی آسائشات کو حاصل کرنے کے لئے ہم اپنی پوری زندگی لگا دیتے ہیں ان کی حیثیت مکڑی کے گھر کی سی ہے۔ یہ سب کچھ ختم ہوجائے گا اور آخر میں رہ جائیں گے ہمارے اعمال۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہمارے اعمال اس قابل ہیں کہ ہم اللہ کو دکھا سکیں۔ جب ہم کسی کے گھر جاتے ہیں تو کیا خالی ہاتھ جاتے ہیں؟ ہم کوئی گفٹ لے کر جاتے ہیں اور گفٹ خریدتے وقت کن باتوں کو مد نظر رکھتے ہیں؟
1- گفٹ کی کوالٹی اچھی ہونی چاہیے۔
2- اچھے سے گفٹ پیپر میں wrap ہونا چاہیے۔
3- اور جس کو دینا ہے اس کی پسند۔
اب کیا ہم اللہ کے گھر خالی ہاتھ جائیں گے؟ وہاں بھی تو کچھ لے کر جانا ہے۔ کیا آپ نے اللہ کو دینے کے لئے گفٹ باکس بنایا ہے؟ اگر نہیں بنایا تو یہ کام آج سے اور ابھی سے شروع کر دیں۔ اچھی کوالٹی کا گفٹ قابل قبول ہوتا ہے اور یہ اچھی کوالٹی کا گفٹ آپ کے دل سے کئے جانے والے اعمال ہیں۔ روز تھوڑے تھوڑے اللہ کی پسند کے کام کرنے ہیں۔ ایک دن میں ہی سارے اچھے کام نہیں کرنے کہیں آپ ایک دن میں ہی تھک کر بیٹھ جائیں اور اگلے دن کوئی نیکی نہ کریں۔ آپ نے صرف اتنی عبادت کرنی ہے جتنی آپ میں capacity ہے لیکن دل سے کرنی ہے۔
آپ بہترین زندگی گزارنے کے لئے محنت کریں لیکن ساتھ میں اللہ کو بھی یاد رکھا کریں۔ دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلیں۔
جزاک اللہ ❤

~ 𝐙𝐨𝐡𝐚 𝐅𝐚𝐭𝐢𝐦𝐚𝐡

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jun 03, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

~𝐀𝐥_𝐀𝐧𝐤𝐚𝐛𝐮𝐭:𝟒𝟏Where stories live. Discover now