تیسراحصہ

8 0 0
                                    

اہوووو سعد صاحب آپ آۓہیں۔۔
رضا بولتا ہوا ان لوگوں کی طرف آیا تودونوں خاموش ہوگۓ۔۔
ہاں یار کل آکے سوگیا تھا ابھی اٹھا ہوں بس ناشتہ تیرے ساتھ کرونگا۔۔
سعد نے کہا۔۔
ہاں بلکل آجا۔۔
روشانے جاؤ امی سے کہنا ہم دونوں کا ناشتہ بنادیں۔۔
رضا نے روشانے سے کہا تو وہ وہاں سے چلی گئی۔۔

یار رضا، مجھے تجھ سے ایک بات کرنی ہے لیکن وعدہ کر کے تو ناراض نہیں ہوگا۔۔
سعد نے سنجیدگی سے کہا تو رضا بھی چونک گیا۔۔
دیکھ اگر تو میرے ساتھ کھیل رہا ہے تو انسان بن جا ورنہ اب کی بار میں تجھے نہیں چھوڑونگا۔۔
رضا اس کی شرارتوں سے واقف تھا۔۔
ارے نہیں بھئ! اب میں ہر وقت منصوبے نہیں بناتا رہتا شک مت کیا کر مجھ پر میری بلبل۔۔
سعد نے اسے چھیڑا تو وہ تپ گیا۔۔
فضول چھچھورپن نہیں کیا کر کتنی دفعہ کہا ہے تجھے۔۔ چل اب وہ بات بتا۔۔
ابھی نہیں شام کو پارک میں ملتے ہیں ،، مجھے بھوک لگی ہے ناشتہ کروادے کنجوس۔۔
سعد نے دہائ دی۔۔
اسی وقت روشانے آگئ کے ناشتہ تیار ہے۔۔
آجا ندیدے بجھالے اپنی دوزخ کی آگ۔۔
رضا نے اسے گھورتے ہوۓکہا تو وہ ہنس پڑا۔۔۔

ناشتہ پربھی دونوں کی نوک جھونک یونہی جاری رہی اور روشانے ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئ، جب کے رافعہ خاموش ہی تھی اور یہ بات اب رضا نے بھی نوٹ کی۔۔

اوہ ہ ہ ہ بس  کردیں سعد بھائی اور نہیں ہنسا جا رہا۔۔
روشانے نے کہا۔۔
میں کہاں ہنسا رہا ہوں تمہارے بھائی صاحب کی حرکتیں ہیں ساری...
سعد نے کہا تو رضا اچھل پڑا۔۔
میری حرکتیں؟؟؟ میں بتاؤں روشانے اس نے کیا کیا تھا۔۔
اکیڈمی میں سب سے کہا کے میں سائیکو ہوں دماغی مرض ہے مجھے ۔۔ سب مجھے اتنی ہمدردی سے دیکھتے تھے اتنے پیار سے بات کرتے مجھ سے ، آتے جاتے میری خیریت معلوم کرتے۔۔
ایک دن حد ہوگئ ، میں جیسے ہی کلاس میں گیا پوری کلاس خاموش ہوگئ اور سب گھبرارہے تھے کے میں شور پر کوئ react نہ کردوں۔۔ اس دن جب میں نے پوری کلاس کے سامنے وجہ پوچھی تو پتا چلا کے میرا آستین کا سانپ اکیڈمی میں مجھے نفسیاتی مشہور کر چکا تھا۔۔

رضا کے چپ ہوتے ہی روشانے اتنا ہنسی کے آنکھیں نم ہوگئیں۔۔
اف اللہ سعد بھائی کیا چیز ہیں آپ۔۔۔
اب کی بار رافعہ بھی ہنس پڑی تو رضا اور سعد نے سکون کا سانس لیا، اپنی بہنوں کو ہنستا دیکھنا دنیا کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔۔

شام کوپارک میں ملنے کا کہہ کر سعد چلا گیا اسے حماد بھائی کے آفس جانا تھا جب کے رضا نے بھی اسٹور جانے کی تیاری پکڑی۔۔۔

To be continue....

پُر خلوص رشتےWhere stories live. Discover now