یخ بستہ ہوا سے اس کھلی کتاب کے صفحے سرسرا رہے تھے،گویا اپنے اندر ایک پراسرار داستان لئے ہوئے ہوں۔
***
آغازِ داستان ہے یہ
دنیا کے حسین ترین
شہروں میں سے ایک شہر سے
کہتے ہیں جسے ہم استنبول۔
سرد رات دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر استنبول میں اتری تھی۔رات ہونے کے باوجود شہر میں دن کا سماں تھا۔ہر طرف مصنوعی روشنیوں کا راج تھا، لوگوں کی چہل پہل تھی۔شدید سردی کے باوجود لڑکیاں منی اسکرٹس میں ملبوس گھوم پھر رہیں تھیں۔
وہ ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد اب ہال سے باہر آگئی تھی۔اس دفعہ کے ایوارڈ اسکے لئے ذرا بھی دلچسپ نہیں تھے کیونکہ اس سال اس نے ایک بھی فلم نہیں کی تھی۔
ایک دم کمیروں کی فلیش لائٹس اسکے چہرے پر پڑیں،لمحے بھر کو تو اسکی آنکھیں چندھیا گئیں۔
صحافی اب اس سے تابڑ توڑ سوال کررہے تھے۔
لیلہ اپنا ایوارڈ تھامے کسی ملکہ کی شان سے چلتی ہوئی ہال سے باہر نکلی۔گردن کسی راج ہنس کی مانند تنی ہوئی تھی۔
وہ نیلے رنگ کے گھٹنوں سے ذرا اونچے مختصر لباس میں ملبوس تھی، سنہرے باب کٹ بال جھٹک کر چل رہی تھی۔
میڈم! کیسا لگ رہا ہے آپکو اپنا ایوارڈ لیلہ میڈم کے ہاتھ میں دیکھ کر! افسوس تورہا ہوگا!! صحافی کی تیکھی آواز پر لیلہ نے طنزیہ مسکراہٹ سے اسکی طرف دیکھا مگر وہ متوجہ نہیں تھی۔
افسوس کیسا! مجھے افسوس تب ہوتا جب میں یہ ایوارڈ ہارتی مگر اس دفعہ تو میرا کوئی حصہ ہی نہیں تھا ایوارڈ شو میں۔اس نے متوازن لہجے میں کہا۔
لیلہ نے ایک نظر اپنے سامنے کھڑی لڑکی پر ڈالی جو پیروں کو چھوتے گاؤن میں ملبوس تھی،۔گاؤن نیلے،پیلے اور سرخ رنگ کا امتراج تھا۔انہیں رنگوں کا پرنٹ بھی بنا ہوا تھا۔سیاہ کندھوں سے تھوڑا نیچے تک آتے بال کھلے چھوڑے ہوئے تھے۔
دونوں بازوں میں مختلف برسلیٹ پہنے تھے۔گلے میں نیک لیس پہنا ہوا تھا۔
وہ ایوارڈ نہ پاکر بھی مرکزی کردار ہی رہی،اور لیلہ وہ فاتح ہوکر بھی ثانوی حیثیت اختیار کرگئی۔
اس سوچ کیساتھ لیلہ کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔اسے اپنے ہاتھ میں پکڑا ایوارڈ یک دم زہر لگنے لگا۔وہ تیزی سے باہر جانے لگی تو تمام صحافی اسکی طرف متوجہ ہوئے،آخر کو وہ بیسٹ ایکٹریس آف دی ائیر تھی۔مگر لیلہ کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر سیدھی اپنی گاڑی میں پہنچی۔
اس نے لیلہ کو افسوس سے جاتے ہوئے دیکھا۔
وہ ایمانے تھی
YOU ARE READING
Bu AşkTHIS LOVE
Fantasyکہانی ہے ہمارے ملک کے جانباز سپاہی کی، جسکے لئے صرف اسکا ملک ہی اہمیت کا حامل ہے۔جو اپنے ملک کے عشق میں اپنی جان کا خراج پیش کرنا چاہتا ہے۔ کہانی ہے ایک بےحد خوبصورت ملک میں رہنے والی ایکٹریس کی۔ محبت کے مختلف رنگوں سے سجا یہ ناول لازمی پڑھیے اور اپ...