#BUAŞK
#This_love
#qb_arain
#episode_3
میرے بارے میں کیا خیال ہے پھر معاذ؟میرا بھی فیصلہ کردو نہ کوئی! ایمانے دھیرے سے بولی۔
"ایمانے! تم میری منکوحہ ہو، میری ذمہ داری ہو! اور معاذ خان اپنی ذمہ داریاں نبھانا خوب جانتا ہے! تم رضامندی دو اپنی میرے ساتھ رہنے کی میں سب سنبھال لوں گا۔"معاذ اسکے ہاتھ تھپکتے ہوئے بولا۔
میں تو ہمیشہ سے رضامند ہوں تمہارے ساتھ رہنے کیلئے! ایمانے اپنے بال کانوں کے پیچھے اڑاستی ہوئے بولی۔
معاذ کے چہرے پر دلکش مسکراہٹ آگئی۔
چلو گی پاکستان میرے ساتھ؟اس نے ایمانے کی طرف پُرامید نظروں سے دیکھا۔
پاکستان۔۔۔۔۔ ایمانے ناسمجھی سے بڑبڑائی۔
ہاں پاکستان! میں اور تم اگر اس دنیا میں کہیں ساتھ رہیں گے ایمانے، تو وہ جگہ پاکستان ہوگی۔معاذ دھیمی مسکراہٹ کے ساتھ بولا۔
مگر آنے!ایمانے کے لبوں سے بلاارادہ پھسلا۔
معاذ کی گرفت ایمانے ہاتھ پر سے ڈھیلی پڑی اور اسکی مسکراہٹ بھی غائب ہوگئی۔
معاذ واپس کھڑا ہوگیا۔
تم جاؤ ایمانے!وہ دھیرے سے بولا۔
معاذ میں۔۔۔۔۔ ایمانے بوکھلا کر کچھ بولنے ہی لگی تھی۔
میں کچھ دیر اکیلا رہنا چاہتا ہوں ایمانے۔معاذ اسکی بات کاٹتے ہوئے بولا تو ایمانے اٹھ کر چلی گئی۔
معاذ بیڈ پر چت لیٹ گیا۔تکان سے آنکھیں موند کر گہرا سانس لیا۔
***
استنبول میں رات کا اندھیرا پھیل چکا تھا۔ایک بار پھر وہ معاذ کے کمرے میں موجود تھی۔معاذ کا کمرہ خالی تھا۔پہلے تو وہ حیران ہوئی مگر پھر کچھ سوچ کر سیڑھیاں چڑھتی ہوئی زینپ کے کمرے میں پہنچی، مگر معاذ وہاں بھی نہیں تھا۔
وہ سیڑھیاں اتر کر واپس جانے لگی تھی مگر اسکی نظر سامنے بنے ٹیرس میں موجود معاذ پر پڑی۔
معاذ پلیز مجھے کچھ بھی سخت مت بولنا،میں تمہاری زبان سے کوئی دل چیر دینے والی بات برداشت نہیں کرسکوں گی۔وہ دل ہی دل میں اس سے مخاطب ہوتی ہوئی ٹیرس کی طرف چلی گئی۔
معاذ ریلنگ پر اپنی کہنیاں جمائ سر جھکائے کھڑا تھا۔غضب کے سرد موسم میں بھی وہ محض ٹی شرٹ میں ملبوس تھا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی زحمت نہیں کی تھی۔
وہ خوبصورت آواز میں دھیرے دھیرے گنگنا رہا تھا۔
دل تے میرا کملا ہویا جانے کیڑے خواب سجا بیٹھا
تو میرا ایں، میرا ہی ایں، خود نوں لارے لا بیٹھا
میرا روم روم خالی اے، میرے سارے خواب جعلی اے
میرے کول آ،دل نوں سمجھا،توں میرا نہیں توں میرا نہیں۔۔معاذ کے الفاظ پر ایمانے ساکت ہوگئی،جبکہ معاذ بھی خاموش ہوگیا۔غالباً اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ کوئی اسکے پیچھے کھڑا ہے۔
گہری خاموشی چھا گئی۔تم یہاں کیا کررہی ہو ایمانے؟معاذ کی آواز نے خاموشی میں خلل پیدا کیا۔
ایمانے آگے بڑھ کر اسکے برابر میں آئی اور اسی کے انداز میں کہنیاں ریلنگ پر جمائیں اور ذرا سا جھک کر گردن موڑ اس کے چہرے پر ایک نظر ڈالی۔
ٹیرس پر روشن پیلے بلب کی مدھم روشنی ان پر پڑ رہی تھی۔
ہم پہ لازم ہے سدا انکو صدائیں دینا
وہ پکاریں گے تو یہ وعدہ خلافی ہوگی
ایمانے نے ہلکی آواز میں شعر پڑھا تو معاذ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آگئی۔
ناراض ہو؟معاذ نے ایمانے کی طرف ایک نظر بھی نہیں دیکھا تو ایمانے نے پوچھا۔
دکھ دے کر سوال کرتے ہو
تم بھی غالب کمال کرتے ہو
دیکھ کر پوچھ لیا حال میرا
چلو کچھ تو میرا خیال کرتے ہو
شہر دل میں یہ اداسیاں کیسی
یہ بھی مجھ سے سوال کرتے ہو
مرنا چاہیں مر نہیں سکتے
تم بھی جینا محال کرتے ہو
ب کس کس کی مثال دوں تم کو
ہر ستم تم بےمثال کرتے ہو!
ČTEŠ
Bu AşkTHIS LOVE
Fantasyکہانی ہے ہمارے ملک کے جانباز سپاہی کی، جسکے لئے صرف اسکا ملک ہی اہمیت کا حامل ہے۔جو اپنے ملک کے عشق میں اپنی جان کا خراج پیش کرنا چاہتا ہے۔ کہانی ہے ایک بےحد خوبصورت ملک میں رہنے والی ایکٹریس کی۔ محبت کے مختلف رنگوں سے سجا یہ ناول لازمی پڑھیے اور اپ...