تم حقیقت نہیں ہو، حسرت ہو۔
جو ملے خواب میں، وہ دولت ہو۔

میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں،
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو۔

تم ہو خوشبو کہ خواب سی خوشبو،
اور اتنی ہی بے مرّوت ہو۔

تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں،
یانی ایسی ہو جیسے فرقت ہو۔

تم ہو انگڑائی رنگ و نگھت کی،
کیسے انگڑائی سے شکایت ہو؟

کس لیے دیکھتی ہو آئینہ؟
تم تو خود سے بھی خوبصورت ہو!

کس طرح چھوڑ دوں تمہیں جاناں؟
تم میری زندگی کی عادت ہو!

داستان ختم ہونے والی ہے۔
تم میری آخری محبت ہو!


-جون ایلیا-
  • DołączyłMay 19, 2023

Obserwowani

Ostatnia Wiadomość
Daikicelestine Daikicelestine Oct 13, 2024 08:05PM
If the world is to end tomorrow, my only wish is to wake up and see your face first thing in the morning! @Deyswrites
Zobacz wszystkie posty na Tablicy