Zarmeen_Qureshi
اے ابنِ آدم ہر جال خود بُن کر الزام بنتِ ہوا کو مت دیا کر اے ابنِ آدم ہر چال خود چل کر بنتِ ہوا کو بدنام مت کیا کر گر ہے تجھے اپنی پارسائی کا دعوا تو یوں چُھپ چُھپ کر پیغام مت دیا کر ڈال کہ پردہ اپنی سچائی پہ دیکھاوے یوں سرِعام مت کیا کر دُوسروں کی غزتوں سے کھیل کر اپنی غزت کے چرچے یوں عام مت کیا کر دُوسروں کے سر سے تحفظ اور مان کی چادر چھین کر اپنوں کی خفاظت کے کڑے انتظام مت کیا کر مت کھیل لوگوں کےجذبات سے بہت مہنگا پڑے گا تجھ کو یہ کھیل سزا بھی کافی نہ ہوگی تیرے لیئے نہ ہی کوئی معافی ہوگی تیرے لیئے قبول تیرا مدوا بھی نہ ہوگا چوٹ لگے گی تیرے اپنوں کو اور عمر بھر کا پچھتاوا ہوگا