محبت بے اماں ٹھہری

30 0 0
                                    

گھر میں ہر طرف گہماگہمی کا عالم تھا اور کیوں نا ہوتا خان ہاؤس کے بڑےبیٹے علی خان کی شادی جو ہونے والی تھی ۔ ہر جگہ لڑکی ڈھونڈ نے کے بعد آخر انہیں وہ لڑکی پسند آئ جو بہت مغرور تھی ۔

لڑکی والوں نے ہی رشتہ بھی بھیجا اور اب وہ لوگ جلدی شادی بھی کرنا چاہتے ہیں ۔

ہال میں سلمیٰ اور انکی بیٹی حبا اب سلمہ بیگم سے مائرہ کے متعلق گفتگو کر رہی تھی!

" امی آپکو پتہ ہے آج جب ہم تاریخ رکھنے گۓ تھے تب مجھے مائرہ بہت اداس لگی شاید وہ اس رشتے پر دل سے خوش نہیں، آپ نے اسکا چہرا دیکھا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ زبردستی اسے ہمارے پاس لایا گیا ہو"

" نہیں بیٹا ایسی کوئی بات نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا تو فاخرہ آپا خود ہمیں بتاتی اور یہ بھی سوچو اگر وہ خوش نا ہوتی تو آپا جلدی شادی کرنے کے لئے کیوں کہتی؟ "

" میری بھولی اماں آپ ہر شخص کو اپنے جیسا سمجھتی ہیں تبھی آپ کو سب اچھے لگتے ہیں، مگر یہ بھی تو سوچیں آخر انہیں اسکی شادی کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ "

حبا کی بات پر کچھ دیر وہ خاموش رہیں پھر کہنے لگیں کہ" ہمیں اسکے ماضی سے کیا لینا دینا وہ اب ہمارے گھر کی عزت بن نے والی ہے اور میں نہیں چاہتی تم اسکے بارے میں ابھی سے اپنے دل میں بدگمانی لیے رہو! "وہ اپنی بات کہ کر رکی نہیں اور اٹھ کر کمرے میں چلی گئیں ۔

* * ** *******

لمبے گھنے بال،ڈارک براؤن آنکھیں سانولی رنگت دراز قد وہ بہت خوبصورت تو نہیں تھی مگر اسکے لمبے گھنے بال ہر شخص کو اپنی طرف متوجہ کرنا جانتے تھے ۔

وہ ان لڑکیوں میں سے تھی جو ہر دوسرے تیسرے دن ایک نئے لڑکے کے ساتھ پائی جاتی تھی وہ کم عمر تھی اور اپنے بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی ۔یہی وجہ تھی کہ کبھی اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔

مگر اسکے والد ارشد صاحب کو اسکی فکر تھی اس لئے انہوں نے مائرہ کا رشتہ اپنے کسی دوست کے رشتے دار سے طے کیا-

کبھی کبھی ہم جلد بازی میں بہت سے فیصلے کرتے ہیں جن کی وجہ سے بعد میں ہمیں پچھتاوا ہوتا ہے مگر اس لمحے ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آتا اور ہم ساری زندگی اسی پچھتاوے میں گزار دیتے ہیں!!!

*************

علی خان کا تعلق کھاتے پیتے گھرانے سے تھا ۔اسکے والد احد خان کا کپڑوں کا کاروبار تھا اور وہ اور حبا انکی دو ہی اولاد تھے ۔ انکے دادا رضوان کی آج کل طبیعت خراب تھی اور وہ اپنی زندگی میں اپنے پوتے کو ہنستا بستا دیکھنا چاہتے ہیں!

یہی وجہ تھی کہ سلمہ بیگم علی کا رشتہ ڈھونڈ رہی تھیں اور آخر میں انہوں نے مائرہ کو پسند کیا ۔

ہر طرف شادی کی تیاریاں عروج پر تھی،گاؤں سے سبھی رشتے دار انکے گھر آ چکے تھے مگر سلمہ بیگم کے علاوہ سبھی کو اس رشتے پر اعتراض تھا مگر وہ کسی کی سنتیں ہی کب تھیں!

محبت بے اماں ٹھہری Nơi câu chuyện tồn tại. Hãy khám phá bây giờ