قسط نمبر تین

104 8 0
                                    

آج رامین کی مہندی تھی۔۔جس کا ارینجمنٹ گھر میں ہی کیا گیا تھا۔۔گھر کے سب فرد اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے۔

گھر کے لان کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔۔بیٹھنے کے لیے جھولا لگا تھا جس پر بہت خوبصورتی سے پیلے رنگ کے پھول لگائے گئے تھے۔

رامین آپی تیار ہو گئی ہیں۔۔شفاء نے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے پوچھا تھا۔

ہاں بس ہوگئی ہیں۔۔شیزہ نے مسکارا لگاتے ہوئے جواب دیا تھا۔

دادا جی بول رہے ہیں سب تیار ہو کر جلدی نیچے آؤ مہمان آنے لگ گئے ہیں۔شفاء بول کر نیچے چلی گئی تھی۔

آپی ہم آپ کو تھوڑی دیر میں لینے آئیں گے۔۔۔تب تک آپ تصویریں لے لیں کیا پتہ آپ کے شوہر صاحب ہی مانگ لیں۔۔شیزہ شرارت سے بول کر وہاں سے بھاگ گئی تھی۔

_______________________________

کچھ دیر میں شیزہ اور یشفع جا کر رامین کو لے آئیں تھی۔

رامین نے یلو شرٹ کے ساتھ اورینج غرارا اور اورینج ہی دوپٹہ لے رکھا تھا۔۔ہلکے میک اپ میں لبوں پر ہلکی مسکراہٹ سجائے وہ بہت پیاری لگ رہی تھی۔

شیزہ اور یشفع نے رامین کو جھولے میں بیٹھیا تھا۔۔پھر رسم شروع کی گئی تھی۔

مہندی رات دیر تک چلی تھی۔۔سب مہمان رخصت ہو چکے تھے۔۔اب بس گھر کے فرد ہی بیٹھے ہوئے تھے۔

رامین اپنے کمرے میں جا کر سو چکی تھی کیونکہ وہ تھک چکی تھی اور کل بارات بھی تھی۔۔باقی سب بھی اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے۔

یار کل کے لیے کچھ مزےدار سا سوچتے ہیں خوب مزے کریں گے۔۔شیزہ آنکھوں میں چمک لیے بولی تھی۔

ہاں کل مزے دار ہی ہونے والا ہے تمہارا اور آیان بھائی کا نکاح۔۔شفاء ہنستے ہوئے بولی تھی۔

بکو مت اچھا اچھا سوچو۔۔شیزہ شفاء کو گھور کر بولی تھی۔

میں نے نہ ایک پلان بنایا ہے سنا پسند کرو گئے۔۔شیزہ ہونٹوں پر شیطانی مسکراہٹ سجائے بولی تھی۔

اگر تو یہ خاندان کی ناک کٹوانے کا منصوبہ ہے تو نہیں رہنے دو ہم سونا پسند کریں گی۔۔تانیہ شیزہ کو دیکھ کر بولی تھی۔

پھر تم لوگ سو ہی جاؤ۔۔۔شیزہ منہ بنا کر بولی تھی۔۔

دیکھو شیزہ اگر تمہارے خاندان پر حرف آئے گا تو تمہیں اچھا لگے گا یا کوئی تمہارے دادا یا بابا کے خلاف بات کرے گا تو تمہیں اچھا لگے گا کل جو بھی کرو گی سوچ سمجھ کر کرنا۔۔۔یشفع شیزہ کو سمجھانے کے بعد سونے کے لیے لیٹ گئی تھی۔

_______________________________

چاند اس وقت چمکتے ہوئے بےحد خوبصورت لگ رہا تھا۔۔چاند کی ہلکی روشنی سے ہر چیز چمک رہی تھی۔۔چاند کی ہلکی روشنی میں اُس کے چہرے کے نقش اور واضح ہو رہے تھے۔

کھٹی میٹھی زندگیWhere stories live. Discover now