ہاں بھئی ہاں یہی روکنا ہے رکشہ۔۔۔یہ جو بھی تھا اُس نے کافی غصے سے بولا تھا۔گھر کی گھنٹی بار بار بجاتے ہوئے ایسا لگ رہا وہ بھول گئیں ہیں کہ اندر سے انسان نے چل کر آنا ہے اُڑ کر نہیں۔
آرہا ہوں بھئی کیا مصیبت آگئی ہے۔۔۔گھر کے اندر سے شیری کی آواز آئی تھی اور پھر دروازہ کھول گیا تھا۔
دروازہ کھولتے ساتھ ہی مجیدہ خالہ گھر میں داخل ہوئی تھیں اور اونچی اونچی رونا شروع کر دیا تھا۔
ہائے میرے مولا۔۔۔۔ہائے میرے مالک کیسے رشتےدار دیے ہیں جن کو ہماری کوئی پروا ہی نہیں جھوٹے منہ کسی نے ہمیں شادی پر نہ بلایا۔۔
مجیدہ خالہ کی آواز سن کر سب گھر والے صحن میں آگئے تھے۔
کیا ہوگیا ہے مجیدہ صرف ایک بچی کی تو شادی کی ہے۔۔۔اگر نہیں بلایا تو اس میں اتنی کوئی بڑی بات نہیں۔۔سمیرا بیگم نے ٹھہرے ہوئے لہجے میں بولی تھیں اور اُن کو اندر چلنے کا بولا تھا۔
ایک کی شادی،ایک کا نکاح اور دو کی منگنیاں کیا ہوجاتا اگر مجھے بھی بھلا لیتے تو میں کیا کوئی خودکش حملاآور ہوں۔۔مجیدہ خالہ روتے ہوئے اندر کی طرف بڑھی تھیں۔
دیکھو مجیدہ بہوں سے غلطی سے تمہارا نام رہ گیا اب شیزہ کی شادی تک تم کہیں رک جاؤ ویسے بھی اگلے مہینے ہی ہے۔۔سمیرا بیگم نے ان کو سمجھاتے ہوئے بولا تھا۔
آپ کے کہنے پر معاف کر رہی ہوں ورنہ کبھی ان کی غلطی معاف نہ کرتی۔۔مجیدہ خالہ نے آنسو صاف کرتے بولا تھا۔
_______________________________
آیان ابھی گھر آیا تھا جب مجیدہ خالہ نے شیزہ کو اُس کے لیے چائے لانے کا کہا تھا۔
جب کافی دیر گزرنے کے بعد بھی شیزہ چائے لے کر نہیں آئی تھی تو آیان کچن میں آیا تھا۔
کیا ہوگیا ہے کب سے چائے بنائی جارہی ہو۔۔آیان نے شیزہ کا بازو پکڑ کر اُس کا رخ اپنی طرف کیا تھا۔
منتر پڑھ رہی ہوں آپ کو اپنا غلام بنانے کا۔۔شیزہ نے غصے سے بولا تھا۔
وہ تو میں پہلے سے ہی ہوں۔۔آیان نے آہستہ آواز میں بولا تھا۔
آپ نے کچھ بولا کیا۔۔شیزہ نے سوالیہ نظروں سے پوچھا۔
نہیں جلدی چائے لے کے آؤ میرے کمرے میں۔۔آیان یہ بول کر وہاں سے چلا گیا تھا۔
ہن نوکر ہوں میں ان کی کمرے میں لے جاؤ چائے۔۔شیزہ چائے میں چمچ چلاتے ہوئے بولی تھی۔
_______________________________
شیزہ چائے لے کر آیان کے کمرے میں داخل ہوئی تھی۔۔آیان بالکنی میں کھڑا باہر دیکھ رہا تھا شیزہ بھی اُس کے پاس آگئی تھی چائے دے کر شیزہ واپس جارہی تھی جب آیان نے اُس کو روکا تھا۔
ESTÁS LEYENDO
کھٹی میٹھی زندگی
De Todoیہ کہانی ہے ہنسی مزاق کی۔۔۔۔مسکراہٹوں کی۔۔۔۔۔خوشیوں کی۔۔۔۔دل سے جڑے خوبصورت رشتوں کی۔۔۔۔۔ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی۔۔۔۔۔ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی۔۔۔محبتوں کی۔۔۔۔چاہتوں کی۔۔۔۔