سید اصحاذ شاہ؛
بزنس کی دنیا کا بے تاج بادشاہ، شاہ فیملی کا چشم و چراغ، نہایت نرم خو، قابل اور ذہین، کالی جھیل جیسی آنکھوں کا مالک۔ چھ فٹ سے نکلتا قد، کسرتی جسم، کالے رنگ کا عاشق، بلا کا خوبصورت۔ اس کی ایک عادت ہے کہ وہ ایک ہی بار میں اگر کسی کو دیکھ لے تو پھر اسے بھولتا نہیں۔ چاہے وہ کوئی لڑکی ہو یا پھر کوئی لڑکا۔ اس کی شخصیت کا خاصہ ہے کہ وہ جلدی بھروسہ نہیں کرتا۔ لیکن محبت اس ایک سے کرتا ہے جو بدلے میں اس سے محبت تو کیا نفرت بھی نہیں کرتی۔
افرہ شیخ؛
گرے چمکتی آنکھوں کی مالکن، قابل اور ذہین، بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر لیکن خاندان بھر کی لاڈلی، کالج ٹاپر، گائنا کالوجسٹ بننے کی شوقین، اونچے خواب دیکھنے والی اور انھیں پورے کرنے کا عزم اور حوصلہ رکھنے والی۔ اس کی ایک ہی خامی ہے کہ وہ بار بار ایک ہی بندے پر بھروسہ کرتی ہے۔ ظاہر سی بات ہے نقصان تو اٹھائی گی نہ۔ لیکن ان سب کے باوجود وہ کسی کے دل کی دھڑکن ہے۔
شانزل؛انڈر ورلڈ دنیا کا بادشاہ، سمگلنگ، گیمبلنگ، شراب نوشی، کڈنیپنگ، مار دھاڑ، لاتعداد لڑکیوں کے ساتھ افئیرز، ایسا کوئی کام نہیں جو وہ نہ کرتا ہو، نیلی آنکھوں کا مالک، خوبصورتی اور مردانہ وجاہت کا بھرپور شاہکار، ہر کام اتنی صفائی سے کرتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ اپنے پیچھے کام کرنے کا کوئی نشان نہیں چھوڑتا سوائے '$' اس نشان کے۔
قرات العین عرف عینی؛
دیکھنے میں سیدھی سادھی اور معصوم سی لیکن کام شیطانوں والے کہ شیطان بھی پناہ مانگے۔ اصحاذ کی کزن، اس کی بزنس پاٹنر اور شوقیہ طور پر فیشن ماڈل، کم عمری سے ہی محبت کی دنیا میں قدم رکھ کر اپنے خواب سجانے والی، انھی خوابوں کو پورا کرنے کی جدوجہد میں مصروف لڑکی۔ اس بندے کی عشق میں مبتلا ہوئی جسے اس کی محبت کی کوئی قدر ہی نہیں۔
************
So guyzzzz I m here wd a new novel 'Teri Khaatir'....
So kaise rahi Pehli mulaqat!!??
Konsa kirdar pasand aya?? comments mein xaroor batyn!!!
Milengay phir 1st epi k 7.... tb tk k liye apna khyal rakhein aur mujhe dua'aon mein yd rakhein... Stay blessed and stay beautiful You all...
Allah Hafiz...
Ur authoress; Aleena Farid
YOU ARE READING
Teri Khaatir (SEASON 1) By Aleena Farid (Complete✔✔)
Romanceیہ کہانی ہے 'اغواء' کی ، 'عشق' کے داستان کی، 'محبت' میں ٹوٹ کر بکھرنے کی، بکھر کر پھر سے جڑنے کی۔ یہ کہانی ہے مافیا گینگ کے سربراہ 'شانزل' کے بدلے کی، 'سید اصحاذ شاہ' کے عشق کی، قرات العین عرف عینی کے 'محبت' کی، افرہ شیخ کی (جو اپنی آنکھوں میں اپنے...