او ہیلو علینہ۔ کسی نے پیچھے سے علینہ کو آواز دی
اپنے نام کی پُکار کی پر علینہ مُڑی تو دیکھا ایک لڑکی سفید نیٹ کی ساڑھی پہنے؛ ڈارک ریڈ لپ سٹک لگائے؛ بالوں کو کُھلا چھوڑے بلکہ سٹریٹ کیئے؛ وہ پارٹی میک اپ کم اور ولیمے کے میک اپ میں زیادہ نظر آرہی تھی
جی؟ علینہ نے اس کی طرف دیکھ کر پوچھا
پہچانا؟ سامنے والی نے کہا
بلکل۔ علینہ نے مُسکراتے ہوئے کہا
کون ہوں میں؟ تم کیا جانو؟! ایک ادا سے کہتی اُس نے اپنے بالوں کو جھٹکا دیا
ہاہاہاہا۔ مس لُبابہ!! آپ کو کون نہیں جانتا؟ پوری یونی میں تو ویسے بھی آپ ایک مشہور ہستی رہ چکی ہیں۔ یوں گیٹ اپ چینج کرکے میرے سامنے آئیں گی آپ اور میں پہچانوں بھی نہ؟! ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ علینہ نے ہنستے ہوئے اور آخر میں سرگُوشی کرتے ہوئے کہا
مما۔۔۔ مما۔۔ ابھی وہ اور بات کرتیں کہ پیچھے سے اصحاذ نے علینہ کو آواز دی
جی مما کی جان۔ علینہ نے جُھک کر اسے اُٹھایا اور اس کے دونوں گال چھومے
یہ کون ہے؟ لُبابہ نے بچے کی طرف دیکھ کر پوچھا
یہ۔۔۔۔
'علیش' کا بیٹا ہے۔ ابھی علینہ جواب دیتی کہ پیچھے سے سکندر نے اس کی بات کاٹ کر جواب دیا
تمھارا؟؟؟ تمھارا بیٹا ہے یہ؟ پہلے والا انداز اب بدل چکا تھا
ہمارا بیٹا ہے۔ سکندر نے کہہ کر اپنا بازو علینہ کے کندھے تک پیھلایا اور اُسے خود سے قریب کرلیا
ایسا نہیں ہوسکتا!! لُبابہ نے سر دائیں بائیں ہلایا
ہوچکا ہے۔ علینہ نے اس کی طرف دیکھ کر جتاتی نظروں سے کہا
میں تمھیں مار دونگی!! لُبابہ نے شدید طیش میں آکر اس کی طرف قدم بڑھائے جبکہ علینہ اُسے دیکھ کر مُسکرا رہی تھی
چٹاخ!!!
ابھی وہ علینہ کے گلے تک ہاتھ بڑھاتی سکندر نے سب کے سامنے اُس کے منہ پر تھپڑ مارا
ایک بات کان کھول کر سن لو تم! آئیندہ ایسا کچھ کرنے کا سوچا بھی تو جان لے لونگا تمھاری۔ میں ہر وہ آنکھ نوچ لونگا جو میری بیوی کی طرف غلط ارادے سے اُٹھے گی؛ ہر وہ ہاتھ توڑ دونگا جو اس کی طرف تکلیف دینے کے غرض سے بڑھیں گے۔ یہ کہہ کر سکندر رُکا نہیں بلکہ علینہ اور اصحاذ کو ساتھ لیکر چلا گیا
جبکہ پیچھے لُبابہ منہ پر ہاتھ رکھے ابھی تک شاکڈ کھڑی تھی۔ وہ سکندر سے اِس قسم کے رویّے کی اُمید نہیں کر رہی تھی۔ سب لوگ اس کی طرف عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ وہ اِدھر اُدھر کی پرواہ کیئے بنا ان لوگوں کو جاتا دیکھ رہی تھی۔
علینہ میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں۔ دانت پیستے؛ آنسو صاف کرتے لُبابہ وہی سے واپس چلی گئی۔
ESTÁS LEYENDO
Teri Khaatir (SEASON 1) By Aleena Farid (Complete✔✔)
Romanceیہ کہانی ہے 'اغواء' کی ، 'عشق' کے داستان کی، 'محبت' میں ٹوٹ کر بکھرنے کی، بکھر کر پھر سے جڑنے کی۔ یہ کہانی ہے مافیا گینگ کے سربراہ 'شانزل' کے بدلے کی، 'سید اصحاذ شاہ' کے عشق کی، قرات العین عرف عینی کے 'محبت' کی، افرہ شیخ کی (جو اپنی آنکھوں میں اپنے...