ماضی؛
سکندر، صلہ، ساحل اور حامد شیخ؛ یہ لوگ کالج کے بعد یونی میں بھی ایک ساتھ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے۔ ان لوگوں کے گروپ میں علینہ کی شمولیت یونی میں ہوئی۔ یوں اسطرح ان چاروں کے گروپ میں اب ایک اور اضافہ علینہ کی صورت میں ہوا۔
علینہ فرید؛
علینہ پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی تھی۔ اس کی ایک ہی بہن تھی؛ 'فائزہ فرید' جس کی شادی آوٹ آف فیملی میں ہوئی تھی اور وہ شادی کے بعد کینیڈا میں مقیم تھی اور ایک ہی بھائی تھا وہ بھی شادی کے بعد باہر تھا۔
علینہ تھی بہت خوبصورت اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی ہیزل گرین آنکھیں اور ہونٹوں سے زرا نیچے کالا تل۔ اس کی آنکھیں ہمہ وقت سرمے سے لبریز رہتی جبکہ میک اپ کی اسے کوئی ضرورت نہیں تھی۔ سادگی میں بھی کمال لگتی تھی۔ یا یوں کہنا بہتر تھا کہ خدا نے اسے بہت فرصت سے بنایا تھا۔
اس کا نرم لہجہ، اس کا سافٹ نیچر، اوپر سے جب وہ بولتی تو ہر وقت اس کے لبوں پر دھیمی مسکراہٹ ضرور رہتی۔ ان سب میں وہ کسی کا بھی دل آسانی سے دھڑکا سکتی تھی۔
سید سکندر شاہ؛
سکندر بھی پٹھان فیملی سے تعلق رکھتا تھا لیکن پٹھان ہونے کے ساتھ ساتھ 'سید' گھرانے سے تھا۔ اس کا ایک ہی بھائی تھا؛ 'سید طلال شاہ'۔
سکندر شاہ گندمی رنگت کا مالک تھا لیکن اس کے نین نقش لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیئے کافی تھے۔ وہ کافی سنجیدہ مزاج کا مالک تھا لیکن اپنی 'محبت' پر جان لٹا دینے والا بھی تھا۔
ساحل آفندی؛
ساحل آفندی؛ آفندی فیملی کا اکلوتا چشم و چراغ تھا۔ خوبصورت نین نقش کا مالک۔ براون آنکھیں جو ہر لڑکی کا دل دھڑکا سکتی تھی لیکن اس 'ایک' کا دل نہیں دھڑکا سکی۔
امیر ماں باپ کا سلجھا ہوا بیٹا تھا لیکن وہ ایک حد میں رہنا جانتا تھا۔ اس نے کبھی اپنے دوستوں کو اس بات کا احساس ہی نہیں دلایا کہ وہ امیر کا باپ کا بیٹا ہے یا پھر اتنے بڑے بزنس امپائر کا اکلوتا مالک۔ اس نے مات وہاں کھائی؛ جہاں اس نے دل لگایا تھا۔
حامد شیخ؛
حامد شیخ بھی اونچے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ ان کی آنکھوں کا رنگ کالا تھا۔ شکل وہ صورت کے لحاظ سے وہ بھی کافی ہینڈسم تھے۔ ان کی کل کائنات، ان کے ماں باپ کے علاوہ 'صلہ حبیب' تھی۔ جو کالج کے زمانے ان کے دل کی دھڑکن بن چکی تھی۔
صلہ حبیب؛
صلہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی ایک پرکشش لڑکی تھی۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ تو نہایت ذہین لڑکی تھی، جس نے اپنا سکول ٹاپ کیا تھا اور پھر حامد، ساحل اور سکندر جیسے ٹپ ٹین سٹوڈنٹس کے ساتھ کالج بھی پڑھا اور اس کے بعد یونی میں بھی ایک ساتھ پڑھتے تھے۔
ESTÁS LEYENDO
Teri Khaatir (SEASON 1) By Aleena Farid (Complete✔✔)
Romanceیہ کہانی ہے 'اغواء' کی ، 'عشق' کے داستان کی، 'محبت' میں ٹوٹ کر بکھرنے کی، بکھر کر پھر سے جڑنے کی۔ یہ کہانی ہے مافیا گینگ کے سربراہ 'شانزل' کے بدلے کی، 'سید اصحاذ شاہ' کے عشق کی، قرات العین عرف عینی کے 'محبت' کی، افرہ شیخ کی (جو اپنی آنکھوں میں اپنے...