قسط نمبر 22

239 13 48
                                    

زندگی گزر رہی تھی۔ علینہ کی پریگنینسی کو چھ ماہ ہوچکے تھے۔ ان چھ ماہ میں سب نے اس کا خیال رکھا۔ صلہ بھی آتی جاتی رہتی اور اس کی دیورانی(شہمینہ) بھی اس کا خوب خیال رکھ رہی تھی۔ شہمینہ کچھ کملیکیشنز کی وجہ سے دوبارہ کنسیو نہیں کرسکتی تھی لیکن اس نے یہ سب اللہ کی رضا جان کر صبر کر لیا تھا۔ یعنی قرات العین اصحاذ کی اکلوتی چچاذاد تھی۔

صلہ؟ علینہ نے صلہ کو پکارا جو اس کی ڈریس کو تہہ کررہی تھی؛ فورا اس کی طرف متوجہ ہوئی

ہاں بولو نہ! صلہ نے ہنوز کام کرتے ہوئے اس سے کہا

وہ میں چاہ رہی تھی کہ آج ہم الٹراساؤنڈ کروالیں۔ علینہ نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا

کیوں؟ صلہ نے آئیبرو اچکا کر پوچھا

کیوں کا کیا مطلب ہے؟ میں چاہتی ہوں کہ مجھے پتا چلے کہ آنے والا بےبی بوائے ہے یا پھر بے بی گرل؟ علینہ نے محبت سے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہوئے اس سے بتایا

اچھاااا؟ لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے تم نے ہی الٹرا ساؤنڈ سے منع کیا تھا۔ صلہ نے اسے یاد دلاتے ہوئے کہا

ہاں لیکن اب چاہتی ہوں کہ کروالوں۔ علینہ نے اب کی بار اس کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا

تمھاری یہی عادتیں ہیں یار! کبھی بدلوگی نہیں تم۔ صلہ نے بازو اس کی گردن میں حائل کرتے ہوئے کہا

ہاہاہا۔۔۔۔ میں کب بدلنے لگی یار؟ ہاں بس ماں بنی ہوں اور پھر سے بننے والی ہوں۔ علینہ نے معصومیت سے جواب دیا

کبھی بدلنا بھی مت۔ تمھاری یہی معصومیت تو سکندر کے دل لوٹنے کا سبب بنی ہے۔ ابھی وہ بات کررہے تھے کہ سکندر نے آخری بات سن کر اندر آتے ساتھ ہی جواب دیا

سکندر ٹھیک کہ رہا ہے عالی(علینہ)۔ صلہ نے اس کے پیچھے تکیہ سیٹ کرتے ہوئے کہا

جب علینہ ٹیک لگا کر بیٹھ گئی تو سکندر نے اس کا ماتھا چوما جوکہ اس کی عادت تھی آفس سے واپس آتے وقت وہ چوما کرتا تھا۔ جبکہ سکندر کی دیکھا دیکھی اصحاذ؛ حماد اور شہیر بھی ایسا کرتے تھے۔

علینہ نے آنکھیں بند کرکے اس کا لمس محسوس کیا جبکہ صلہ سر نیچے کرکے مسکرا کر رہ گئی۔

********************

دو دن بعد؛

بتاو کیا صورتحال ہے؟ کالے اندھیرے میں کرخت آواز گونجی

سائیں۔۔۔ وہ میڈم آج ہسپتال جانے والی ہیں۔ اس کے خاص ملازم نے کہا

ٹھیک یے۔ کچھ سوچ کر اس نے صوفے کی پشت سے سر ٹکا دیا

سائیں! آگے کے لیئے کیا حکم ہے؟ اس شخص نے پوچھا

ابھی کے لیئے دفع ہوجاؤ یہاں سے۔ اس نے سگریٹ ایش ٹرے میں مسلتے ہوئے کہا

Teri Khaatir (SEASON 1) By Aleena Farid (Complete✔✔)Where stories live. Discover now