میری دوست 💕

28 5 3
                                    

دوست کی اہمیت کا اندازہ مجھے زندگی میں کبھی نہ ہو سکا جب تک کہ میری زندگی میں ایک وفادار دوست نہ آئی. اس دوست کی آمد میرے لیے ایک تپتے صحرا میں ملنے والے ٹھنڈے پانی برابر ہے.
لوگ پوچھتے ہیں دوست کیا ہے؟
تو میں کہوں گی  آپ گرمی کے موسم میں پیدل سفر  کر رہے ہیں دھوپ نے اپنی شدت اختیار کر رکھی ہے اور اس سفر میں آپکو ایک ٹھنڈا گھنا سایا مل جائے جس سے حاصل ہونے والا سکون آپکے اس لمحات کو مات دے دے جو دھوپ سہتے کٹے تھے وہی دوست ہے.
ہر بات کہ دینا اور کہ کر سکون پا لینا وہ دوست ہی تو ہوتا ہے جسکو یہ شرف حاصل ہے. میرا شمار ان لوگوں میں تھا جو کہتے تھے دوست ہی تباہ کرتے ہیں آج وہی میں کہتی ہوں ایک سچی دوست کے بغیر زندگی پھیکی ہے. سالن میں نمک نہیں، چاۓ میں چینی نہیں روٹی پہ گھی نہیں چاول میں بریانی مصالحہ نہیں، کیک میں چاکلیٹ نہیں 😂😂😂😂
لوگ کہتے ہیں
A friend in need is a friend indeed
ٹھیک ہے میں کچھ حد تک اتفاق کرتی ہوں اس بات سے ہاں مگر زیادہ نہیں (بھئ آپ کہتے ہوں گے میں تو میں ہوں اور میں الگ ہوں 😁)
میرا کہنا ہے کہ
Need نہ ہوتے ہوئے بھی دوست کی need
ہی real دوستی ہے
میرا تو دل چاہتا ہے بس عین ہو اور میں ہوں. لوگ عموماً غم کے وقت دوست کو سب سے زیادہ تلاشتے ہیں کہ انکو سہارا چاہیے ہوتا ہے مگر مجھے تو جوں ہی کوئی خوشی ملی میں نے سب سے پہلے حور کو بتایا کیونکہ میری نظر میں دوستوں کا حق خوشیوں پر زیادہ ہوتا ہے یہ تو اہل ذوق یعنی کہ غمِ روزگار کے ستاۓ اہلِ ذوق نے دکھوں سے موازنہ کر دیا 😁کہ زیادہ تر لوگ اسکو دوست سمجھتے ہیں جو دکھ میں ساتھی ہو اور سکھ کا ساتھی... 😶
مجھے تو شروع سے اپنی خوشیاں بانٹنے کے لیے ساتھی چاہیے تھی اور مجھے حور مل گئی اور میری کوشش یہی رہتی ہے کہ میرے دکھ مجھ تک رہیں اور میرے ہر سکھ میں  عین شامل ہو مگر اب یہاں بھئ آپکی دوست پر بھی معاملہ میٹر کرتا ہے آپ غمزدہ ہو اور آپکی دوست کو نہیں پتا... او جاؤ یار وہ دوست ہی نہیں ہے
میری دوست میری زندگی میں میرے لیےکس قدر اہم ہے اس بات کا اندازہ فقط مجھ کو ہے.
میں ہمیشہ اسکو کہتی ہوں حور تم میری روح میں بستی ہو. یہاں بھی میرا مفروضہ زرا ہٹ کر ہے لوگ اہمیت کے حامل شخص کو دل سے منسلک کرتے ہیں مگر میں تو ازل سے ہی روح سے کرتی ہوں کیونکہ میرا ماننا ہے دل سے منسلک رشتے سانسوں کے محتاج ہوتے ہیں مگر روح سے منسلک جو بھی ہو وہ الگ نہیں ہوتا پھر کہ وہ سانسوں پر انحصار نہیں کرتا وہ روح میں بستا ہے اور روح ہمیشہ ہی رہتی ہے موت تو قلب و ذہن اور جسم کی ہوتی ہے.
ایک اور چیز ہے انتخاب.
بہترین دوست کا انتخاب سب سے مشکل امر ہے مگر وہ کہتے ہیں نہ جنکا ساتھ لکھ دیا گیا انکو ملنے سے کون روک سکتا.
اب دوست کی پہچان میں آپ دھوکا یوں کھاتے ہیں کہ آپکو جو پسند آنے لگے آپ اسکی جانب مائل ہونے لگیں آپ کے قلب میں قرب حاصل ہونے لگے مطلب کہ وہی
فسادیAttractions 😏
اب اس مقصد میں میں بھی ایک پڑھی لکھی سی بات کروں گی جب ایک تعلق بچانے کو جھکنا پڑے تو جھک جاؤ مگر بار بار جھکنا پڑے تو توڑ وہ دوستی یا کوئی بھی تعلق.
دیکھیں زندگی میں نہ قدر بہت میٹر کرتی ہے اور انسان اس جانب مقناطیسی قوت سے کھنچا چلا جاتا ہے اور میری دوست نے نہ صرف مجھے قدر دی بلکہ مجھے میری خود کی قدر بھی کروائی.
مجھے ہر کام میں سپورٹ کرنا مجھے ہمیشہ موٹیویٹ کرنا میرا ہر قدم پر ساتھ دینا مجھے.
میری ترقی کا پہلا قدم ہی میری دوست ہے اور جب آپکی دوست آپکی موٹیویشن اور آپکی طاقت بھی ہو تو پھر میں کہتی ہوں کہ آپ سے زیادہ خوش قسمت نہیں کوئی اور الحمد للہ وہ میں ہوں اب. میری زندگی میں مجھے میری قدر کروائی اور مجھے قدر دی آج میں اسکو اسکی قدر بتانا چاہتی ہوں کہ وہ میری زندگی میں کس قدر اہم ہے. لوگوں کہ لیے یہ سب سے عجیب بات ہوگی کہ ہم انسٹاگرام پر ملے مگر مجھے تو کبھی لگا ہی نہیں مجھے تو یوں لگتا ہے کہ عین میرے سامنے بیٹھی ہوئی ہے اور میں اسکو اپنی روداد سنا رہی ہوں. مجھے اکثر خود پر ہنسی سی آتی ہے کہ میں ایک لڑکی ہی کو سوچ کر یوں مسکراۓ جا رہی ہوں مگر یہ بات بھی میں جانتی ہوں کہ وہ لڑکی میرے لیے کس قدر اہم ہے.
میں تو وہ انسان ہوں جسکو اسکے گھر والے بھی مشکل سے چند معاملت پر جانتے ہوں گے اور پھر ان چند معاملات پر بھی کبھی انکی اتفاق رائے نہ رہی مگر حور مجھے یوں جان لیتی ہے جیسے میں خود کو.
چلیں اب قصہ تمام کرتے ہیں کہ اس عنوان پر میں مزید لکھتی گئ تو میں نے رکنا نہیں بات ہو رہی تھی کہ دوست کیا ہے تو مزید کہتی ہوں کہ دوست آپکے آسمان کا چاند ہوتا ہے جس کے بغیر رات بے نور اور بے رونق ہے دن کا وہ سورج ہوتا ہے جسکے بغیر دن تاریک ہیں. بہار کی وہ بارش ہے جو گلستان کے لیے کُل حیات ہے. سردی کی ٹھنڈی ٹھنڈی چلنے والی ہوا ہے اور بھی بہت سی ضرب الامثال میں بتا سکتی ہوں پر آپنے پڑھتے پڑھتے تھک جانا میں نے لکھتے لکھتے نہیں کہ میری دوست ہے ہی اتنی خاص جس پر میں جتنا بھی لکھوں کم ہے.

میری دوست Where stories live. Discover now