6

289 45 31
                                    

دادی آواز لگاتے ہوئے : " روحان ! حیات کو لے کر نیچے آ جاؤ ، چائے بن گئی ہے ! " . روحان اور حیات نیچے آئے تو دادی چائے اور کھانے کی آشْیاں میز پر سجائے بیٹھی تھیں . " آؤ آؤ ، یہاں بیٹھو ! " دادی نے حیات کو اپنے ساتھ پڑی کرسی پر بیٹھنے کو کہا . " دادی اِس

تکلف کی کیا ضرورت تھی " حیات نے کرسی پر بیٹھتے ہوئے کہا .

کھانے پینے کے بَعْد حیات نے روحان سے مخاطب ہو کر کہا : " پاکِیزَہ انتظار کر رہی ھوگی ، مجھے چلنا چاہیے " . روحان : " پر تم اکیلے کیسے جاؤ گی ؟ میں تمہیں چور آتا ہوں ! " .

حیات : صرف چھوڑنا ہے ؟

اِس سوال پر دادی کچھ حیران ہوئیں .

حیات : میرا مطلب ہے تمھیں کچھ دیر وہاں رہنا پرے گا . ہمیں کچھ اسائنمینٹس بھی تو کمپلیٹ کرنی ہیں !

روحان ( تعجب سے ) : اسائنمینٹس ؟

پِھر فوراََ بول پڑا " ہاں ہاں مجھے یاد آیا . دادی آپ اور بھائی كھانا کھا لینا میں لیٹ آؤنگا ! "

" ٹھیک ہے . اور حیات بیٹا تم دوبارہ جلد چکر لگانہ " دادی نے حیات کو سرّ پر پیار دیتے ہوئے کہا .

" جی ضرور ! اپنا خیال رکھئیگا گا ، اللہ حافظ ! " حیات نے مسکراتے ہوئے کہا اور وہ دونوں باہر کو چل دیے .

روحان بائیک پر بیٹھنے لگا تو حیات بول پڑی : " کیا ہم گاڑی پر جا سکتے ہیں ؟ " . " ہاں ہاں کیوں نہیں ! " روحان نے جواب دیا اور وہ دونوں گاڑی میں حیات کے گھر کے لیے نکل گئے .

کار میں کافی دیر خاموشی کے بَعْد حیات بولی : " ویسے تم اتنے بھی برے نہیں ہو " . یہ سن کر روحان مسکرا دیا . " میں اتنا نہیں ، بلكل بھی برا نہیں ہوں " .

حیات : نہیں ، اب ایسا بھی نہیں ہے .

روحان : ویسے تم بھی اتنی بھی بری نہیں ہو .

حیات : میں اتنی نہیں ، بہت بری ہوں !

روحان : نی یار ، تم اچھی ہو !

حیات ( مسکراتے ہوئے ) : مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ تم وہی روحان ہو ، ویسے شکریا !

روحان : ویل یقین تو مجھے بھی نہیں ہو رہا کہ تم وہی حیات ہو .

حیات : ابھی ہماری دوستی کو ایک دن بھی نہیں ہوا اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کے میں کسی اپنے سب سے قریبی دوست کے ساتھ ہوں .

روحان : ہا ہا ! گلیڈ تو نو دیٹ ، آئی ایم آلسو فیلنگ تھا سیم (Glad to know that, I'm also feeling the same). . . . ویسے ، ہمیں کونسی اسائنمنٹ ساتھ کرنی ہے ؟

حیات : ایک دوسرے کو جاننے کی اسائنمنٹ ! میں نے بتایا تو تھا کے پہلے میں تمھاری فیملی کو جانوں گی پِھر تم میری فیملی کو .

روحان ( بھنویں بلند کرتے ہوئے ) : اوہ ، تو یہ اسائنمنٹ تھی ! ادھر سے لیفٹ یا رائٹ ؟

حیات : لیفٹ .

ZINDAGI KA SAFAR♡Where stories live. Discover now