قسط نمبر 3(آخری قسط)

8.8K 551 363
                                    

تیسری اور آخری قسط

"کہندا اے زمانہ مینو بگڑا"

از قلم فاطمہ نیازی

سنی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنےدو کمروں کے فلیٹ میں موجود تھا ...جابجا بوتلیں اور بجھی ہںوئی سگریٹیں بکھری تھیں سنی زمین پر بیٹھا صوفے کے قریب بیٹھا تھا اوپری جسم شرٹ سے مبرا بنیان سے کسرتی بازو جھانک رہے تھی بازوؤں کی نسیں ابھری ہںوئی تھیں ...وہ سب اپنے ہنسی مذاق میں مگن تھے دروازہ زور زور سے بجنےلگا سب نے چونک کر دروازے کی جانب دیکھا صدام اٹھ کر دروازے کی جانب بڑھا اور سوراخ سے باہر جھانکا...

"بھائی ..!بھائی غضب ہںوگیا ...سب سمیٹو جلدی جلدی...!!"وہ بھاگتا ہںوا دوبارہ آیا اور تیزی سے ادھر ادھر بکھری بوتلیں اٹھانے لگا ...

"ابے کون آگیا ...؟؟"سنی نے بیزاری سے پوچھا

"انسپیکٹر کا پٹھا آیا ہے؟؟"کسی لڑکے نے پوچھا

"نہیں نہیں جلدی اٹھاو سب اپنے کھلونے چھپاؤ...!!"وہ بوکھلا یا ہںوا تھا

سب نے آس پاس رکھیں اپنی اپنی بندوقیں جیبوں میں اڑس لیں

"ابے بتا بھی دے کون ہے؟؟"سنی جھنجھلایا

دروازہ مسلسل بج رہا تھا

"بھابھی ہے بھائی بھابھی...!!"

"اوہ خیر سنی تو تو گیا ....!!!!سنی جھٹکا کھا کر اٹھا اور قریب رکھی شرٹ اٹھا اور واش روم کی جانب دوڑ لگادی

اسی دوران صدام نے جاکر گیٹ کھولا

حیرام تن فن کرتی اندر داخل ہںوئی

سب لڑکے سرجھکائے احترام سے اس کے آگے کھڑے تھے

"ارحان کہاں ہے..؟؟"اس کا چہرہ غصے سے لال پیلا ہںورہا تھا

"وہ تو نہیں ہے...!!"

"بھائی سورہا ہے...!!

دولڑکے ایک ساتھ بولے اور پھر بوکھلا کر ایک دوسرے کی طرف دیکھا

"ابے چپ ...!!"تیسرے نے دونوں کو گھورا

اور حیرام نے تینوں کو..

"میں نے پوچھا ارحان کہا ہے؟؟"

"بھائی آرہا ہے بھابھی ابھی کچھ دیر پہلے واش روم گیا ہے..!!"صدام بولا

"شٹ اپ...!"بھابھی کہنے پر وہ مذید بگڑی

تب ہی سنی وہاں چلا آیا شرٹ پہنے بکھرے بال اب سلیقے سےپیچھے کی طرف کر رکھے تھے

حیرام نے آگ اگلتی نگاہںوں سے اس کا چہرہ دیکھا اور اس کے قریب جاکر زوردار تھپڑ اس کے منہ پہ دے مارا سب کو سانپ سونگھ گیا سنی سرجھکائے کھڑا تھا

"ادھر دیکھو میری طرف...!!"

سنی نے سر اٹھا کر اسکی طرف دیکھا تب ہی دوسرا تھپڑ پوری قوت سے اس کے چہرے پر پڑا

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: May 12, 2019 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

"کہندا اے زمانہ مینو بگڑا"از قلم فاطمہ نیازی(مکمل)Where stories live. Discover now