باب 3عشق کی سازشیں
از نمرہ اسرار
رات کا آخری پہر چل رہا تھا اور وہ اب تک جگا ہوا تھا اسے نیند نہیں آ رہی تھی۔ آج کے دن ہوئی ساری باتیں اس کے ذہن میں گھوم رہیں تھیں۔
ماں کی ناراضگی کے ڈر سے اس نے ڈرائنگ روم کا رخ کیا تھا لیکن دروازے پر ہی مہر کی باتیں سنے کے بعد اسے کچھ اچھا نہیں لگا تھا لیکن وہ بھی کیا کرے؟ وہ ابھی یہ سوچ رہا تھا کہ پیچھے سے ابرار اور واجد آ گئے اور وہ ان سے خوب اپنائیت سے ملا شاید وہ اپنے گیلٹ کو کم کر رہا تھا یہ کر کے لیکن ابھی اسے مہر کی باتیں سونے نہیں دے رہی تھیں۔۔۔اس کی بتاؤں سے لگتا تھا وہ ان گزرے مہینوں میں اس پر بہت غور کرتی آئی ہے ورنہ اسے بینا بتائے کیسے اس کی پسند نا پسند کا علم ہو سکتا تھا اور عبدلواسع کو یہ وہ مہر تو نہیں لگی جس سے ایک دو دفع ہی سہی پر اس کا سامنا تو ہوا تھا۔ وہ لڑکی تو ذرا سی غلط بات برداشت نہیں کرتی تھی پر یہ جو پچھلے تین مہینوں سے ہر صحیح اور غلط پر منہ میں گڑ لئے بیٹھی تھی یہ کون تھی۔
▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫
یہ کیمسٹری کا پیریڈ تھا جس میں بجے بڑی مشکل سے آنکھیں کھولے کبھی بورڈ پر تو کبھی مس رفت پر نظر ڈالتے اور تھوڑی تھوڑی دیر میں گردن اثبات میں ہلاتے جیسے ان کے خوب سمجھ آ رہا تھا لیکن یہ تو وہی بتا سکتے تھے انہیں کیا خوب؟ سمجھ آ رہا۔۔۔سارا کا سارا سر سے گزر رہا تھا۔
نویں جماعت کے ان طلبہ کو کیمسٹری سے جیسے نفرت سی تھی اور اس مضمون سے نفرت کرنے والوں کی فہرست میں عبدلواسع کا نام صفِ اول تھا یہی وجہ تھی کہ وہ ان کی کلاس میں کسی نہ کسی بہانے سے غائب ہو جایا کرتا تھا اور اس وقت بھی جناب عبدلواسع صاحب کلاس میں موجود نہ تھے۔
مس رفت نے ایک نومیریکل سمجھنے کے بعد اسی سے ملتا جھلتا نومیریکل بچوں کو حل کرنے کے لئے دیا تھا اور سب نہ چاہنے کے باوجود پنسل سے واقعی صفحے کالے کرنے میں لگے تھے جو بھی ہو وہ مس رفت کی عزت بہت کرتے تھے اور کیمسٹری سمجھنے کی بھی پر اب نہیں آتی سمجھ تو وہ بھی کیا کرے؟
جہاں تیس پینتیس بچوں کی کس کلاس میں کیمسٹری کسی کے پلے نہیں پڑتی تھی وہیں ایک وہ تھی جیسے ہر سوال کا جواب معلوم ہوتا اور جس نے ابھی بھی سب سے پہلے نومیریکل حل کر کے مس کو دکھایا تھا اور مس رفت نے اسے ستائشی نظروں سے دیکھا تھا تو یہ تھی مہرالنساء کیمسٹری کی ماہر اور مس رفت کی دل عزیز سٹوڈنٹ۔۔۔اس کلاس کی سب سے کم گو لڑکی۔
باقی سٹوڈنٹس نے مہر کو غور کے سر جھٹکا تھا اب وہ اس لڑکی کا بھی کچھ نہیں کر سکتے تھے۔
YOU ARE READING
عشق کی سازیشیں
General Fiction. . . . . . . . ہر عشق کرنے والے کے نام. . . . . . . السلام عليكم قارئین یہ میرا دوسرا ناول ہے جو کے عشق کے تکون پر مبنی ہے۔۔۔۔۔میں نے چند جھلکین واٹ پیڈ پر شایع کی ہیں آپ پڑھیں اور اپنے فیڈ بیک سے اگاہ کریں۔۔۔۔جگ ہاری کو پیار دینے کا بہت شکریہ ا...