سبحان کے اکسڈینٹ کی خبر سنتے ہی سب پریشان ہو گئے تھے اور اسامہ اور احمد اس وقت ہاسپٹل میں اپنے خالو اور خالا کے ساتھ موجود تھے ۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر جو کے سبحان کے پاس سے آرہا تھا ان کے پاس آکر رکا اور گویا ہوا
" پیشینٹ کا ٹریٹمنٹ کردیاگیا ہے ان کی ہیڈ انجری کافی سیریس ہوئی ہے آپ لوگ دعا کریں کے وہ ہوش میں آ جائیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔ہم اپنی پوری کوشش کرہے ہیں ۔۔۔۔انشاءاللہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔۔"
ڈاکٹر اپنے پیشہ وارانہ انداز میں کہتے ہوئے چلے گئےسب لوگ پریشان ہو گئے تھے ۔۔۔۔۔سب کی دعا تھی کے سبحان جلد ٹھیک ہو جائے۔۔۔۔۔۔
***********
کچھ دیر بعد ڈاکٹر دوبارہ سبحان کو چیک کرکے باہر کی جانب آتے دیکھائی دیے۔۔۔۔۔
" کیسا ہے میرا بیٹا ۔۔۔۔"
سبحان کی امی نے ڈاکٹر کو باہر آتا دیکھ کر پریشانی سے پوچھا" ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن شاید قدرت کو یہی منظور تھا ۔۔۔۔۔ہم کچھ نہیں کرسکتے
Sorry.....he is no more....
اللہ آپ لوگوں کو صبر دے اور ان کی مغفرت فرمائے ۔۔۔۔۔"
ڈاکٹر اپنے پیشہ وارانہ انداز میں کہتے ہوئے چلے گئے اور پیچھے سب لوگ غم زدہ سے ہو گئے ۔۔۔۔۔" سب اس ڈائن کی وجہ سے ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔خود تو مر رہی ہے یا مر گئ ہے اور میرے بیٹے کو بھی اپنے ساتھ لے گئ۔۔۔۔۔کلموہی۔۔۔۔۔میرا بچا۔۔۔۔۔صدیق کچھ تو کریں۔۔۔۔"
سبحان کی امی نے روتے ہوئے کہا" بس کریں خالا میری بہن کا کوئ قصور نہیں ہے اس سب میں سبحان کی اتنی ہی زندگی لکھی تھی اور وہ اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے اور آپ۔۔۔۔۔ہماری بہن کو باتیں کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔"
احمد نے غصے سے کہا اور باہر نکل گیا۔۔۔" خالو آپ لوگ میرے ساتھ چلیں ۔۔۔۔۔۔حوصلہ کریں آپ بس دعا کریں ۔۔۔۔۔"
اسامہ نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہااس نے صدیق صاحب کو کافی دفعہ کہا لیکن وہ نہیں مانے۔۔۔۔۔۔
************
وقت تو گزر ہی جاتا ہے اور گزر گیا۔۔۔۔
ہانیا کی طبیعت کچھ بہتر ہوتی تو پھر اسی طرح کی ہوجاتی ۔۔۔۔۔اسامہ اور خدیجہ کا نکاح ہو چکا تھا۔۔۔۔۔۔۔نکاح گزرے دو مہینے ہو چکے تھے۔۔۔۔۔احمد بزنس کے سلسلے میں اسلام آباد گیا ہوا تھا اور اسامہ کی میٹنگ ملتان میں تھی تو وہ وہاں چلا گیا گھر پر صرف شہباز صاحب، آمنہ بیگم، سارہ ،خدیجہ اور عمیر ربیر تھے۔۔۔۔۔۔۔
***********
اسامہ کو کل رات ہی ہاسپٹل سے کال آئی تھی کے ہانیا کے بارے میں کچھ بتانا ہے تو اسامہ نے احمد کو فون کیا ان دونوں نے مشورہ کیا کے وہ ہاسپٹل میں ہی ملیں گے۔۔۔۔۔۔۔اب وہ دونوں ہاسپٹل میں موجود تھے ۔۔۔۔۔
" ڈاکٹر ہاسپٹل سے کال آئی تھی کے ہانیا کے بارے میں کچھ بات کرنی تھی ۔۔۔۔۔"
احمد ڈاکٹر سے گویا ہوا
YOU ARE READING
موضوع قلب
FantasyA story of one sided love........and relationship......a heart touching story........❤❤