Episode no. 4

55 11 5
                                    

آج ہانیا کی طبیعت خراب ہوئی کو دو ماہ گزر چکے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔

سب لوگ اپنے معمول پر واپس نہیں آ سکے تھے ۔۔۔۔۔
شہباز صاحب کو ایک دفعہ ہارٹ اٹیک آ چکا تھا جب انھیں پتا چلا کے ہانیا کوما میں چلی گئ ہے ۔۔۔۔آمنہ بیگم کی طبیعت بھی اب نا ساس رہتی تھی۔۔۔۔۔۔خدیجہ اور اسامہ کے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اسامہ نے انکار کر دیا۔۔۔۔۔
اس نے کہا

" جب تک میری بہن ٹھیک نہیں ہو جاتی تب تک میں شادی نہیں کروں گا ۔۔۔۔۔"

لیکن سب کے سمجھا ے پر وہ صرف نکاح  کے لیے راضی ہوا تھا

" ٹھیک ہے صرف نکاح ۔۔۔۔لیکن سادگی سے بابا میں کوئی شور شرابہ نہیں چاہتا ۔۔۔۔ اور رخصتی ہانیا کے کمرے ٹھیک ہونے کے بعد ہوگی ۔۔۔۔۔"

تو بس پھر سب کی رضامندی سے ایک ہفتے بعد یعنی جمعہ کو ان دونوں کا نکاح رکھا گیا ۔۔۔۔۔

سبحان کو جب ہانیا کے کوما میں جانے کا پتا چلا تو اس کے لیے وہ لمحہ اتنا درد ناک تھا یے صرف وہی جانتا تھا یا اس کا خدا۔۔۔۔۔وہ اس کی محبت تھی ۔۔۔اس کی دوست تھی چاہے وہ نا بھی اعتراف محبت کرتی لیکن اس کی محبت کافی تھی۔۔۔۔

اس نے ہانیا  کے لیے دن رات دعائیں مانگیں ۔۔۔۔تاکہ وہ ٹھیک ہو جائے ۔۔

احمد اور ارمان بھی ہانیا کی طرف سے بہت پریشان رہتے تھے۔۔۔۔۔ارمان ایک ماہ پہلے ملک سے باہر جاچکا تھا کیوں کے کچھ میٹنگز تھیں اور وہاں کا بزنس بھی سنبھالنا تھا۔۔۔۔۔۔

اسامہ ان دنوں احمد کے ساتھ مل کر اپنے نکاح کی تیاریوں میں مصروف تھا۔۔۔۔۔۔سارہ اور آمنہ بیگم بھی بازاروں کے چکر لگانے میں مصروف تھیں ۔۔۔

********

وہ اس وقت اپنے کام میں مصروف تھی ۔۔۔۔۔۔۔
گھر پر کوئی بھی نہیں تھا شہباز صاحب اور احمد نکاح کے انتظامات دیکھنے کے لیے گئے تھے اور آمنہ بیگم اور سارہ بھابھی بھی بازار گیئں تھیں ۔وہ اس وقت کچن میں کھانا بنارہی تھی ۔۔۔۔۔۔

خود پر کسی کی نظریں محسوس کرکے وہ مڑی تو کوئی بھی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے جا کر لاؤنج کی لائٹس آن کردیں۔۔۔۔اچانک اسے اکیلے ڈر لگنے لگ گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔

وہ کچن میں جانے کے لیے واپس مڑی کے اچانک کسی نے اسےاپنی طرف کھینچا۔۔۔۔۔

وہ اس کے کشادہ سینے سے جا لگی اسے اپنی آنکھیں زور سے بند کر لیں تھیں ۔۔۔۔۔

" آنکھیں کھولیں مسز اسامہ ٹو بی۔۔۔۔۔۔"
اس نے خدیجہ کو ڈرتا دیکھ کر مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔وہ اس ڈری  ہوئی گھبرائی ہوئی ۔۔۔۔۔۔پیاری سی معصوم سی لڑکی جو اس کی ہو نے والی شریک حیات تھی دیکھنے میں مشغول تھا ۔۔۔۔۔

وہ اس کے ساتھ سے ہٹی اور ڈرتے ہوئے اس کی طرف دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا

" کیا ہوا۔۔۔۔۔"
اسامہ نے کہا

موضوع  قلب Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt