Epi 3

540 26 2
                                    

شوقِ دیدار
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 3

کیا مسلئہ ہے تم لوگوں کہ ساتھ آخر کب ختم ہوگی شوپنگ تم لوگوں کی...گاڑی نکالنے باہر نکلا تو برہان نے اسے انِ لوگوں کے ساتھ جاتے دیکھ کر آوڈر دیا کہ انِ لوگوں کے ساتھ ساتھ رہنا اور ساتھ ہی لے کر آنا اگر برہان نہ کہتا تو وہ کب کا چھوڑ کر چلا جانا لیکن بس..اور اب اتنی دیر سے ان لوگوں کہ ساتھ ساتھ پورا مال روڈ گھوم رہا تھا آخر کار برداشت نے جواب دے دیا تو جھنجھلا کر بولا...

اففف کیا ہوگیا عون تمہیں پتہ ہے نہ ہماری یونی شروع ہونے والی ہے اس ہی لیئے بس کچھ چیزیںے رہے ہیں...وفا آرام سے بولی...

یونی ہی جانا ہے تمہارا وہاں سسرال نہیں ہے...عون تڑخ کر بولا...

ہو بھی سکتا ہے...وفا آنکھ مار کر بولی لیکن عون کی بھائیوں والی گھوری پر ہڑبڑا کر ادھر ادھرُ دیکھنے لگی...

اچھا آؤ پہلے اچھا سا برگر کھاتے ہیں پھر چلتے ہیں اوکے...وفا سمبھال کر بولی...

ہاں وفا صیح کہہ رہی ہے...مریم بھی فوری بولی...

چلیں..عون بول کر ریسٹورنٹ کی طرف بڑھا...

سب چیزیں تو لے لی نہ مریم کچھ رہے تو نہیں گیا...وہ دونوں چیئر پر بیٹھی تھی کہ وفا مریم سے بولی عون آوڈر کرواتا انِ کی طرف مڑا...

ویسے ہم بھی یونی جاتے ہیں لیکن ہم نے اتنی شوپنگ وغیرہ نہیں کی...عون شوپرز دیکھ کر بولا...

ایک ایک ہفتے بعد نہانے والے عون مصطفی تم کیا جانوں...وفا اپنے کپڑوں کے شوپرز پر اس کی نظریں دیکھ کر بولی...

اوقات میں رہو...کل ہی نہایا تھا...عون فخر سے بولا...

کتنے مہینے بعد...مریم نے بھی اپنا حصہ ڈالا...

اچھا...ہماری بلی ہمیں ہی می آو...عون مریم کے بولنے  پر آگے ہوکر بولا تو مریم نے ہنہ بول کر چہرہ دوسری طرف کرلیا...

میں تو ابھی سے پریشان ہو یہ سوچ کر تم یونی جانے پر اتنی شوپنگ کررہی ہو جب سسرال جاؤگی تو تو تم شوپنگ کرتے کرتے مجھے بڈھا کردوگی...عون پریشانی سے بولا...

اب ایسی بھی بات نہیں...وفا تڑخ کر بولی...

عون تم میری چیزوں پر نظر مت لگاؤ...وفا شوپرز کو دیکھ کر عون سے بولی...

میں تو اپنی چیز پر نظر لگارہا ہوں...عون مریم کو دیکھ کر وفا سے بولا...

یہ میری چیزیں ہیں...وفا ناسمجھی سے بولی...

ہاں بھی دماغ نہ کھاؤ برگر کھاؤ بکھڑ...عون نے آوڈر آتے دیکھ کر وفا سے کہا...

اور برگر کے بعد مال روڈ کی آئسکریم کیسے مس کرسکتے ہیں...وفا چہک کر بولی کھانے پینے کی وہ دیوانی تھی اور مال روڈ کی آئسکریم تو وہ لازمی کھاتی تھی اکسر وہ برہان کیف شاہ ذر یا عون سے منگواتی بھی تھی...

Shoq e DeedarWhere stories live. Discover now