۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسان کے پاس سب سے قیمتی چیز کون سی ہے؟؟
جان ؟
مال ؟
رشتے ؟
کیا ؟؟؟؟؟
میرے نزدیک انسان کے پاس سب سے قیمتی چیز وقت ہوتی ہے ۔۔
جو اس کا ہوتا ہے جس پہ اس کا اختیار ہوتا ہوتا ہے ۔
وقت ۔۔۔۔
جس کے ٹھہرنے کی تمنا اکثر انسان کرتا ہے ۔کہ کاش یہ وقت یہی رک جائے ۔
پل تھم جائیں ۔۔۔۔وقت ۔۔۔۔۔۔
جس کے گزرنے کا انتظار ہوتا ہے ۔کہ کاش یہ وقت جلدی گزر جائے۔وقت ۔۔۔۔۔
جس کو اکثر انسان بدلنا چاہتا ہے کہ یہ وقت کاش بدل جائے۔میرے نزدیک سب سے اہم چیز وقت ہے۔
گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا۔۔۔
جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔۔اگر آپ کسی کو کچھ دینا چاہتے ہیں ۔تو میرے خیال سے اپنا وقت دیں ۔
یہ سب سے قیمتی تحفہ ہوگا۔۔جہاں ہر چیز وقت مانگتی ہے وہاں انسانی دل بھی اس کا طلبگار ہوتا ہے ۔
وقت کو بدلنے میں وقت نہیں لگتا۔۔۔
اپنے اہل وعیال، عزیزواقارب اور اپنے دوستوں کو وقت دیں ۔
یقین جانیں چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔
آپ پرسکون ہو جائیں گے۔
مطمئن ہوں گے۔۔۔۔خود کو اپنی ذات کو بھی وقت دیں ۔۔۔
جب آپ کسی کو یا کوئی آپ کو وقت دیتا ہے تو وہ آپ کو اور آپ اس کو اپنی زندگی کا ایک حصہ دے رہے ہوتے ہیں ۔
جو کہ سب سے اہم ہوتا ہے ۔۔۔وقت کبھی اچھا ہوتا ہے کبھی برا۔
پر وقت کی ایک خاصیت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
جیسا بھی ہو گزر جاتا ہے ۔خوشی کے لمحوں میں اس وقت کو دل سے انجوائے کیا کریں ۔
اور غمی میں یقین رکھا کریں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔۔۔
خوش رہیں ۔۔۔۔
خوشیاں بانٹیں ۔۔۔یقین جانیں زندگی آسان ہو جائے گی ۔وقت آسانی سے کٹ جائے گا۔۔۔۔
😊😊😊😊
Keep Smiling. ....Like , comments, vote...must...
give ur feedback ....
Apny point of view btaen ap sb b....😻😻💕💕💞💞
YOU ARE READING
کچھ باتیں دل کی دل سے دل تک💞
Fantasyیہ کوئی کہانی یا افسانہ نہیں ہے ۔کوئی سیڈ سٹوری یا لو سٹوری بھی نہیں ہے ۔ یہاں بات ہوگی سوچ کی ۔کچھ میری کچھ آپ کی ۔۔۔ دل کی باتیں ۔۔۔اچھی باتیں ۔۔۔تلخ حقیقت ۔۔۔زندگی کی تلخیاں ۔۔۔زندگی کی خوبصورتی ۔۔۔ ہر دفعہ اک ٹاپک پہ اپنا اظہار ۔۔۔۔ آپ سب اپنی ر...