۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج کا عنوان مجھے بہت پسند ہے امید ہے آپ سب کو بھی باتیں اچھی لگیں گی۔۔۔
۔۔۔۔۔۔کیا ہم مومن ہیں ؟؟؟؟
مسلم مانتے آپ خود کو ؟؟؟
کیا مسلمان ایسا ہی ہوتا جیسے ہم ہیں ؟؟
کیا ہم خدا سے شکوے شکایتوں کا حق رکھتے ہیں ؟؟
کیا ہمارے اعمال ایسے ہیں کہ اللہ ہم سے خوش ہو ؟؟؟
کیا ہیں ہم ؟؟؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
♡♡♡♡
ہمارے پیارے نبی پاک ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) اللہ کے محبوب اس دنیا میں اللہ نے انہیں بھیجا ۔
اسلام کو پھیلایا انہوں نے دنیا میں ۔۔۔
کیا کچھ نہیں سہا انہوں نے۔۔پر کسی کو کبھی بدعا نہیں دی۔ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے ۔۔
کیا ہم عمل کرتے ہیں ؟؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں کرتے۔۔۔
مومن اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر گئے ۔ تاریخ پڑھیں آپ کو سمجھ آئے کہ صبر کیا ہوتا ہے ۔برداشت کیا ہوتی ہے ۔سخاوت کسے کہتے ہیں ۔مومن کیا ہے ۔خدا سے تعلق کیسا ہونا چاہئے ۔۔
اب اگر کسی کو کوئی کچھ کہتا ہے تو آگے والا دس باتیں اضافی سنا کے بدلہ پورا کرتا ہے پھر اسے سکون آتا ہے ۔
انسان تو انسان جانور سے کسی کو تکلیف پہنچے اسے اتنی تکلیف دے کہ انسان مطمئن ہوتا ہے ۔
جب ایک غلط کرتا ہے آپ اس کے ساتھ ڈبل غلط کر لیتے ہیں ۔
تو کیا فرق رہ گیا آپ میں اور اس میں ؟؟؟؟مصیبت پڑی نہیں کہ اللہ یاد آ گیا اللہ کے آگے اک سجدہ کر کے اس میں اللہ سے ہزار شکوے کر لیے ۔۔۔میرے ساتھ ہی ایسا کیوں؟ ؟ فلاں تو بہت خوش ہے فلاں کو تو سب دے دیا ۔مجھے ہی کیوں نہیں ۔۔۔؟؟؟
یہ ہیں آپ مومن ؟؟؟؟؟خوشی ملی خدا کو انسان بھول گیا ۔وہ تو انسان نے خود حاصل کی ہے نا ۔اللہ کا تو کوئی ہاتھ نہیں اس میں ۔۔۔؟
کہیں پہ مرد اپنی مردانگی دکھا کہ اترا رہا کہ وہ مرد ہے ۔ کہیں پہ عورت کو غرور کہ میں ہی سب کچھ ۔۔
لڑکی کو کہا گیا ۔باحیا رہو ۔پردے میں رہو یہ تاکید صرف لڑکی کےلئے نہیں لڑکے کو بھی اپنی آنکھیں اور دل سنبھال کے رکھنا چاہیئے ۔۔
کسی کو دیکھا اس سے محبت ہو گئی کسی کی آواز سنی اس سے محبت ہو گئی ۔۔۔۔کوئی محبت میں کسی کےلئے مر گیا ۔کوئی رو رہا ۔
کس مقصد کےلئے تمہیں دنیا میں بھیجا گیا کیا تمہیں یاد ؟؟؟؟محبت ایک پاکیزہ احساس ہے ۔محبت کا مطلب پتا ہے کیا ۔۔۔؟؟؟
عشق ہوتا کیا ہے علم ہے ؟؟؟
محبت انسان کو اللہ سے دور نہیں کرتی ہے ۔
جب ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ سب اللہ کرتا ہے اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے ۔بیشک
جب آپ اپنی کمیوں کا ذمےدار اللہ کو ٹھہراتے ہیں شکوے کرتے ہیں ناخوش ہوتے ہیں ۔
تو صبر کریں انتظار کریں ۔۔۔
انسان اللہ کو بھول سکتا ہے اللہ اپنے بندے کو نہیں ۔کیا پتہ اللہ نے آپ کےلئے بہت اچھا سوچا ہو کچھ ۔
اللہ پہ یقین تو رکھیں ۔۔
آخر مسلمان ہیں ہم۔۔۔انسان غلط پہ غلط کرتا ہے کیوں وہ موت کو بھول چکا۔جبکہ موت برحق ہے ۔۔
امیر نے بھی مٹی میں جانا غریب نے بھی ۔آخری گھر قبر ہے سب کا ۔قبر میں دنیا کی رنگینیاں نہیں ہوں گی اعمال ہوں گے ساتھ اچھے برے جو کیے ہوں گے۔۔انسان وقت واپس مانگے کا پر ملے گا نہیں ۔
خدا کا خوف کریں کچھ ۔۔۔۔۔۔
ہاں ہم پرفیکٹ نہیں ہو سکتے مگر کوشش کر سکتے ہیں۔۔۔اچھے عمل کریں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہو ۔محبوب راضی نہیں تو راتوں کی نیند بھی غائب ۔اللہ ناراض اور انسان اس بات سے ہی غافل ۔۔۔۔
کبھی سوچا کہ اللہ ہم سے راضی ہے بھی کہ نہیں؟ ؟؟کبھی اللہ کو خوش کیا؟ ؟ کبھی کوشش کی ایسی کوئی ؟؟؟؟بیٹی امیر کی ہو غریب کی ہو ۔رحمت ہے ۔
بیٹا امیر کا ہو یا غریب کا ہو ۔نعمت ہے ۔
اپنا وقت فضول باتوں کو سوچ کر دنیا کے پیچھے بھاگ کر ضائع نہیں کریں ۔یہ وقت واپس نہیں ملے گا ۔اللہ کو راضی کریں وہ آپ کو ہر وہ چیز عطا کرے گا جو آپ کےلئے آپ کے حق میں بہتر اس ذات پہ یقین تو کر کے دیکھیں ۔۔۔۔جو آپ کا ہے وہ صرف آپ کا ہے وہ آپ کو ہی ملے گا ۔۔صبر کریں
کیا پتا آپ کو آپ کی سوچ سے ذیادہ اچھا مل جائے سب۔۔۔
ہر کام ایک حد میں اچھا لگتا ہے ۔حد سے ذیادہ تو میٹھا بھی زہر بن جاتا ہے ۔نماز پڑھیں ۔۔۔قرآن کی تلاوت کریں ۔آپکو سکون ملے گا ۔
لوگوں کی باتوں کو درگزر کریں ۔
اپنی طرف سے ہو کسی کے ساتھ اچھا کریں ۔
انا ،ضد ، بدلہ، وقتی انسیت سب فضول ہے ۔
آخر میں ہاتھ پچھتاوا آتا جو کہ اچھی چیز نہیں ہے۔تکلیف اور مصیبت میں بھی اس ذات پہ بھروسہ رکھیں ۔وہ بہتر کرے گا ۔ہم مسلمان ہیں ۔اللہ کے محبوب کے امتی ہیں ۔ہم سے ذیادہ تو کوئی خوش قسمت ہو ہی نہیں سکتا ۔
اللہ آپ سب کو خوش رکھے ۔۔کامیاب کرے ۔
آمین 💞۔۔۔۔۔۔
Kesa lga ye part btaiiyee ga zrur..
Like ,vote n comments b must kriye ga....
😻😻😻🌙🌙🌙
YOU ARE READING
کچھ باتیں دل کی دل سے دل تک💞
Fantasyیہ کوئی کہانی یا افسانہ نہیں ہے ۔کوئی سیڈ سٹوری یا لو سٹوری بھی نہیں ہے ۔ یہاں بات ہوگی سوچ کی ۔کچھ میری کچھ آپ کی ۔۔۔ دل کی باتیں ۔۔۔اچھی باتیں ۔۔۔تلخ حقیقت ۔۔۔زندگی کی تلخیاں ۔۔۔زندگی کی خوبصورتی ۔۔۔ ہر دفعہ اک ٹاپک پہ اپنا اظہار ۔۔۔۔ آپ سب اپنی ر...