Episode 3

2 0 0
                                    

کچھ ہم کو بھی توں دے اپنی مہربانیوں کے اسباب
کچھ ہم کو درد شناسائی دے کچھ ہم کو دے شباب
کچھ ہم کو بھی توں کر اپنے سنگ محو سفر
کچھ ہم کو بھی توں دے ہجر کی وہ رات
کچھ خوابوں کو توں دے تکمیل کا انتظار
کچھ راہوں میں آ مل کچھ رکھ دے ہاتھ پے ہاتھ

( از زرگل )

***********************

کینٹین کے ماحول میں ہر طرف کھانوں کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی ..میزوں کے گرد کرسیوں پر بیٹھے زندگی سے بھرپور سٹوڈنٹ ان کھانوں سے لطف اندوذ ہوتے ایک دوسرے سے باتوں میں مشغول تھے..کہیں سے قہقہوں کی آوازیں ابھر رہی تھیں تو کہیں آوازیں سرگوشیوں میں بدل جاتی تھیں...وہ اس ماحول سے بے نیاز اپنے قریب بیٹھی لڑکی کو گھورنے میں مصروف تھی..

" صدف تم کل کہاں تھی..؟"وہ کچھ غصے اور کچھ سردی سے سرخ ہوتی ناک کے ساتھ اس سے کل کے بارے پوچھنے لگی..

" کشش تمہیں بتایا تو تھا پھپھو آئیں ہوئی تھیں..اسی لیے نہیں آ پائی.."صدف نظریں چراتے ہوئے بولی..

" یہ خالی خولی پھپھو کی آمد پر تو تم یہ چھٹی جیسا کارنامہ انجام نہیں دے سکتی ...سچ سچ بتاؤ صرف پھپھو آئی تھیں یا ....پھپھو کا بیٹا بھی آیا تھا.."بڑی بڑی سنہری آنکھیں اب شرارت سے سکیڑ کر وہ اس سے کسی بڑی بی کی طرح استفسار کر رہی تھی...

" نہیں ...وہ تو بس تھوڑے سے ٹائم کیلیے آئے تھے..."صدف شرم سے لال ہوتا چہرہ چھپائے برگر کھانے لگی ..

" اوہ تو اصل وجہ یہ ہے آپکے چھٹی کرنے کی.."کشش ایک آنکھ دبائے صدف کے کندہے سے اپنا کندہ مس کرتی اسے تنگ کرنے پر تلی ہوئی تھی...

"ارے یار...وہ.."ابھی صدف نے کچھ کہنے کیلئے منہ کھولا ہی تھا کہ انکے ساتھ والی میز سے اونچے قہقہے کی آواز پر دونوں نے چونک کر اس سمت دیکھا...اور کشش کی آنکھوں میں ناگواری کا تاثر بڑی سریت سے ابھرا...

***********************

وہ کینٹین میں داخل ہوا تو اسکی نظر سامنے بیٹھے اپنے دوستوں پر گئی اور وہ فوراً ہی انکی طرف بڑھ گیا..

"ہائے واٹس اپ گائیز..."وہ سب کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتا ان کے قریب جا بیٹھا..

"ارے واہ جی بڑے بڑے لوگ تشریف لائے ہیں آج تو..."ساتھ ہی کرسی پر بیٹھے اسد نے آنکھ دبا کر کہا..تو وہ اسکی بات پر مسکرا دیا..

"لگتا ہے موصوف لائف کو لے کر بہت سیریس ہو گئے ہیں...تبھی تو آجکل ہر جگہ انکل کے ساتھ دیکھائی دینے لگے ہیں.."نعمان کے طنزیا انداز پر اسکا قہقہ فصا میں گونجہ... تو کئی اسٹوڈنٹس نے مڑ کر اس سر پھرے گینگ کے لیڈر کو دیکھا...جسکے لیے یونیورسٹی کی اہمیت ایک پکنک پوائنٹ سے زیادہ نہ تھی..

"سیرئسلی...؟اسنے بامشکل اپنا قہقہ روکا اور ایک آئی برو اچکا کر اپنے گینگ کی طرف حیرانی سے دیکھا...

موم کی گڑیا از زرگلWhere stories live. Discover now