باب نمبر 1

435 42 20
                                    

Unedited

باب نمبر 1

وہ شہروز کے آفس کی طرف جا رہا تھا جب غصے میں بھری بیٹھی ریسیپشنسٹ نے اسے اندر جانے سے منع کیا، اس مداخلت پر اس کے ماتھے کے بلوں میں اضافہ ہوا تھا۔

"مسٹر شاہ! اندر ایک لڑکی آئی ہے اور اس میں تمیز نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ شہروز سر نے کہا ہے کہ انہیں ڈسٹرب نہ کیا جائے۔" ریسیپشنسٹ نے اسے اطلاع دی، در حقیقت اس لڑکی پر اپنا غصہ نکالا۔

وہ شہروز سے ملنے کے لیے آیا تھا اب اس کے فارغ ہونے کے انتظار میں باہر صوفے پر بیٹھا تھا جب اس نے ریسیپشنسٹ کے مطابق تہذیب و تمیز سے عاری لڑکی کو شہروز کے آفس سے باہر آتے دیکھا۔

ایک پل کے لیے وہ پلکیں جھپکنا بھول گیا تھا، لڑکی کی سبز آنکھیں مسکراہٹ کے باعث چمک رہی تھیں۔ ایک کندھے پر اس کا بیگ لٹکا تھا اور کمر پر سنہری زلفیں بکھری تھیں۔ وہ قدرے ایک طرف رکھے صوفے پر بیٹھا تھا جہاں سے لڑکی کی نظر اس پر نہیں پڑ سکتی تھی۔

جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہ ہوئی وہ اسے دیکھتا رہا تھا۔

"سر وہ چلی گئی ہے۔ شہروز سر فری ہیں آپ اندر جاسکتے ہیں۔"  اس کے زکر پر ریسیپشنسٹ نے اچھا خاصا منہ بگاڑا تھا۔ اپنی ہنسی دباتے ہوئے وہ اٹھ کھڑا ہوا اور سوچنے لگا  اس نے ایسا کیا کیا تھا کہ ریسیپشنسٹ اس قدر غصے میں آ چکی ہے۔

آفس میں جا کر اس نے شہروز کو پریشان بیٹھے دیکھا۔

"از ایوری تھنگ آل رائٹ؟
(کیا سب ٹھیک ہے؟)" سلام دعا کے بعد اس نے دریافت کیا۔

اسے یونائیٹڈ سٹیٹس سے آئے ہوئے ایک ماہ ہوا تھا، اور گلفام کے کہنے پر شہروز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ گلفام چاہتا تھا کہ وہ فرہاد سے مقابلہ کرنے سے پہلے اپنے لیے وفا دار ٹیم بھی تیار کرے۔

"ویسے تو سب ٹھیک ہے لیکن۔۔" شہروز بات کرتے کرتے رک گیا۔

شہروز کی پریشانی کا تعلق  اس لڑکی سے ہی ہے۔ سوچ کر اسے ہنسی آئی جسے وہ کمال مہارت سے چھپا گیا تھا۔

"ایکچوئلی نئی فلم کے لیے میں ایک نئی لڑکی کو بطور ہیروئین انٹروڈیوس کروانا چاہ رہا ہوں۔"

اور وہ ہیروئین وہ لڑکی ہے، اس نے سمجھ کر سر ہلا دیا۔

"مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے پہلے نہ ماڈلنگ میں نہ ایکٹنگ کا۔" شہروز نے آخر کار بتا ہی دیا۔

"یہ تو تمہارے لیے سود مند ثابت ہوسکتا ہے، فرض کرلو فلم سپر ہٹ جاتی ہے تو اس کو انٹروڈیوس کروانے کا سہرا بھی تمہارے سر ہی جائے گا۔"

"ہاں یہ تو ہے۔ چلو میں آفندی سے بھی بات کرتا ہوں۔"

"یہ وہی لڑکی تھی جو ابھی باہر گئی؟" اس نے بظاہر معمول کا سوال پوچھا تھا مگر حقیقتاً وہ دل و جان سے اس کے بارے میں جاننا چاہ رہا تھا۔

ریاضت تمام Where stories live. Discover now