کہیں خالق کی اطاعت ہے تو کہیں مخلوق کی پیروی
آپی زہرہ آپی نے مجھے ڈانٹا وہ نخرے سے بولی_ وہ پورے گھر میں سب سے چھوٹی تھی اس وجہ سے وہ سبھی کی بہت لاڈلی تھی_ ادھر آو ثوبیہ چیئر پر بیٹھی تھی عریشہ کو گود میں اٹھا کر پیار کیا_
اب جاؤ میں کھانا بنا رہی ہوں ثوبیہ بولی ا و کے ! وہ چلی گئی_
عمر بھائی آپ نے پانی مانگا تھا
زہرہ سر پر حجاب لپيٹے ہاتھ میں کانچ کا گلاس لئے داخل ہوئی
ہاں بچہ عمر پیار سے بولا__ بھائی! ہاں بولو وہ پانی پینے لگا بھی آپ نے کہا تھا کے ہم سب روزانہ عشا کے بعد سيشن رکھے گے جس نے جو کچھ دین کے بارے میں سیکھا پڑھا ہوگا پورے دن میں وہ وہ سب کچھ شٔيرکرے گا اور امی بابا بھی خوش ہونگے سب سے بڑھ کر الله سبھنا تعالیٰ وہ مسکرا کر بولی_
مجھے بہت خوشی ہوئی زہرہ تم نے یاد دلایا انشا اللہ رات سے_
کراچی پر آہستہ آہستہ رات اتر رہی تھی رات میں بھی یہ شہر مکمل روشنیوں سے نہایا ہوا تھا
____________________________________
حیا بہت اداس تھی وہ ابھی لیٹ کے موبائل چلا رہی تھی_ اور باری باری سب کے ا سٹیٹس دیکھ رہی تھی_ سامنے سے ایک آیت گزری_
{اور اگر الله چا ہتا تو تمہے ایک ہی امّت بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہے گھمرہ کرتا ہے اور جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اور تم سے ضرور اسکا سوال ہوگا جو تم عمل کرتے تھے_} اننحل ٩٣
آج اسکے سامنے اتنی ڈراوے والی آیات کیوں آرہی ہیں وہ سخت پریشا ن ہوئی_
یہ اسکی پرانے اسکول کی دوست اریبہ نے لگایں تھیں_ ان دونوں کا بس اتنا سا ہی تعلق رہ گیا تھا کے بس وہ اسکی کوئی نئی پوسٹ دیکھ لیتی اور وہ اسکی_
بات چیت بلکل ختم ہوگئی تھی وجہ یہ تھی کے وہ ہمیشہ جب بھی حیا سے ملتی تو اسلامک باتیں کرتی_ اور پھر حیا نے اس سے بات کرنا ترک کر دیا تھا_
اسے الجھن ہوتی تھی ان سب باتوں سے_
اسنے جلدی سے اریبہ کا نمبر ڈیلیٹ کر دیا اور پھر سو گئی اسے کل سے کوچنگ جانا تھا_صبح حیا جلدی تیار ہوئی تقریباً آٹھ بجے اسے وین لینے آی_
اور پھر وہ کوچنگ سے واپسی کے بعد ڈائریکٹ لائبریری چلی گئی_ لائبریری میں مستقل تین گھنٹے پڑھنے کے بعد اسنے سبجیکٹ بکس سائیڈ پر کیں اور شیلف سے کوئی ناول ڈھونڈھنے لگی کیوں کے اسے نوولز اور پؤ ٹری کے بکس پڑھنا بہت پسند تھے_
YOU ARE READING
حقیقی محبت
Spiritualیہ ایک ایسی لڑکی کہانی ہے جو اپنے رب سے بہت دور تھی پھر اسنے اپنے رب کی اصل حقیقی محبت کو پا لیا حقیقی محبت صرف الله سے کی جاتی ہے دوسری محبتیں تو فانی ہیں جو اس رب کی اصل محبت کو پا لے پھر اسے کسی کی جھوٹی اور کھوکھلی محبت کی ضررورت نہی رہتی...