فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًاۙ‏

52 9 27
                                    

بیشک  مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے

آج الیاس عدیل کے گھر میں بہت چہل پہل اور رونق لگی تھی_


کیوں کہ آج ننھی عریشہ کا عقیقہ تھا سب گھر والے بہت خوش تھے_

_الیاس عدیل نے رشتے دار اور فقرا مسا کین کو بلایا تھا


سب کے چہروں پر اطمینان تھا_ ثوبیہ زہرہ اور عریشہ نے لمبے فراک پہنے تھے اور سر پر حجاب لپیٹے تھے_اور اعتماد 

سے مہمانوں کو کھانا وغیرہ سرو کر رہی تھیں_ایسے میں حیا اور چاچی اندر داخل ہوئیں_اف میں اتنا چلتی ہوئی آئی ہوں میں 

نے سمجھا مکس گیتھ رنگ ہے_باہر ہوتا تو سہی تھا_یہ اندر گھر میں عورتوں کو چھپانا کیا اتنا ضروری تھا-چاچی نے نادیدہ 

_پسینہ ٹشو سے پونچھتے ہوۓ کہا_اصل میں مردوں اور عورتوں کا ساتھ بیٹھنا اسلام میں حرام ہےزہرہ نرمی سے بولی 

ثوبیہ نے زہرہ کو آنکھیں دکھائیں تو وہ خاموش ہوگئی_


"او!" بھئی ایک تو مولوی نہ ہر چیز کو حرام قرار دیتے ہو حیا مغرور لہجے میں بولی_


کوئی چیز حلال بھی تو ہوگی_


اسے جینز اور ٹاپ پہنے ہوۓ تھے اور باریک سا دوپٹہ گلے میں پھندے کی طرح اٹکایا ہوا تھا_


جی بلکل اسلام میں بہت ساری چیزیں حرام بھی ہیں اور حلال بھی_


اسلام بہت خوبصورت ہے زہرہ مسکراتے ہوۓ بولی_


اچھا اچھا حیا کو جیسے اسکی باتیں نہیں ہضم ہو رہی تھیں_


زہرہ حیا کے ساتھ بہت خوشی سے بیٹھی تھی کیوں کہ وہ اپنے آ نے والے مہمانوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے ملتی تھی اور 


حیا کو تو بہت عرصے بعد دیکھا تھا اسنے_


دونوں کی بہت ساری باتیں ہوئیں_

تھوڑی دیر بعد زہرہ کو مما نے بلا لیا_


___________________


بیٹا یہ ٹرے صحن میں لے جاؤ_



وہاں عمر آۓ گا اسے دے دینا مما نے بریانی کا بھرا ہوا ٹرے زہرہ کی طرف بھٹرایا_


حقیقی محبتDove le storie prendono vita. Scoprilo ora