وہ ہفتہ شام کی فلائٹ سے امریکہ کے شہر new York پہنچا تھا۔ائیرپورٹ سے ہوٹل تک کا سفر اُس نے کیب میں کیا تھا۔ ہوٹل میں داخل ہو کر اس نے ریسپشن کا رُخ کیا اور ایک ہفتے کی رجسٹریشن کروائی۔اُس نے سوچ لیا تھا چونکہ اُس کا مستقل ٹھکانہ اب یہی ہے اور پاکستان کو خیر آباد کہہ آیا ہے تو اب یہیں پر اپنی رہائش گاہ ڈھونڈے گا۔کمرے میں داخل ہوتے ہی اپنا laptop night stand پر رکھ کر اپنا کوٹ اتارا اور اپنا فون چارج پر لگایا۔ اُسکا ارادہ shower لے کر باہر کھانا کھانے کا تھا۔
شاور لینے کے بعد prada کی گرے ڈریس پینٹ کے ساتھ وائٹ شرٹ نکالی۔وائٹ شرٹ کو دیکھتے ہی اُسکا ذہن ایک جھماکے کے ساتھ کہیں دور پہنچ گیا۔"وائٹ کلر مُجھ پر بہت اچھا لگتا ہے،ہے نہ علیزے"
یکدم علیزے کا اُس کو دیکھ کے گڑبڑا جانا اُسے یاد آگیا تھا۔اپنے ذہن کو جھٹک کر فوراً اپنی تیاری مکمل کی اور بائیں ہاتھ میں رولکس پہنی Channel 5 کی بوتل کا ڈھکن اُتار کر ابھی وہ پرفیوم چھڑکنے ہی لگا تھا کہ یادوں کا ایک اور سیلاب آ لپکا تھا۔ یہ وہی پرفیوم تھا جو اُس نے علیزے کے بالوں اور گردن پر چھڑکا تھا۔ایک گہری سانس کھینچتے ہوئے اُس نے پرفیوم واپس رکھ دیا۔ تیاری مکمل کرنے کی بعد سب سے پہلے اپنا فون چیک کیا۔عباس،گرینی،جنید اور جودتھ کے میسجز آئے ہوئے تھے۔جن میں تقریباً سب نے ہی اِس کے امریکہ پہنچ جانے کے بعد کال کرنے کا کہا تھا۔
سب کو اپنے خیر خیریت سے امریکہ پہنچ جانے کی خبر دینے کے بعد اُس نے جنید کا میسیج کھولا۔"واہ بھئی یہ صحیح ہے بالکل بغیر بتائے اچانک دوسرے مُلک کی پرواز پکڑ لی۔تمہیں یاد ہو تو میں نے تم سے کُچھ 'ضروری بات' کرنے کا کہا تھا۔"
اور لفظ"ضروری بات" پر اُس کی نظر ٹھہر گئی۔ہو نہ ہو وہ اتنا ضرور جانتا تھا کہ وہ ضروری بات علیزے کے متعلق ضرور تھی۔
جنید کو بغیر جواب دیئے فون اپنی شرٹ کی جیب میں رکھا۔کمرے سے باہر نکلتے ہوئے اسکی نظر اپنے سامان میں موجود پینٹنگ پر پڑی۔پینٹنگ کو سامان سے نکال کر اُس نے دیوار پر پہلے سے موجود پینٹنگ کی جگہ پر لگا دی اور کمرے سے باہر نکل گیا۔Manhattan کے ایک مشہور ریسٹورانٹ پہنچ کر کھانے کا آرڈر دینے کے بعد اُس نے جنید کے میسیج کا جواب دینے کا سوچا۔
YOU ARE READING
Amarbail (ɪɴ ᴘᴀʀᴀʟʟᴇʟ ᴜɴɪᴠᴇʀꜱᴇ)
Fiksi Penggemarɪᴛ ɪꜱ ᴀ ꜰᴀɴꜰɪᴄᴛɪᴏɴ ᴏꜰ ᴜᴍᴇʀᴀ ᴀʜᴍᴀᴅ'ꜱ ꜰᴀᴍᴏᴜꜱ ɴᴏᴠᴇʟ 𝐀𝐌𝐀𝐑𝐁𝐀𝐈𝐋. 𝙎𝙡𝙤𝙬 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚𝙨✨