Episode 6
علینا اور ہمزہ کا قصہ الگ تھا یہاں دلہن دولہے کا نہیں بلکہ دولہا دلہن کا انتظار کر رہا تھا۔۔۔ ہاہاہاہا جی ہاں کیوں کہ علینا پورے آدھے گھنٹے سے واشروم میں بند تھی وجہ۔۔۔۔!! اُسکا پیٹ خراب ہوچکا تھا اور وہ چاہ کر بھی باہر نہیں نکل پارہی تھی مجبوراً ہمزہ بھی چُپ چاپ بیٹھا تھا کیوں کہ وہ اس معاملے میں اُسے کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔۔۔ پورا ایک گھنٹہ لگا کر جب وہ باہر نکلی تو وہ آتے ساتھ ہی بیڈ پر گر گئی اُس کی ہمت نے جواب دے دیا تھا۔۔ہمزہ جانتا تھا اس میں اسکی تو کوئی غلطی نہیں ہے اسلیئے وہ اسکا خیال رکھنے کی پوری کوشش کر رہا تھا۔۔ اُسے پانی دینا ،دوا دینا اُس کا سر دبانا وہ ہر ممکن کوشش کر رہا تھا کہ وہ کسی طرح بس سو جاۓ تا کہ اُس کا درد ختم ہو اور اُس کی کوشش رنگ لائی اور وہ سو گئی نیند کو ایسے ہی تھوڑی آدھی موت کہا گیا ہے۔سو جانے کی وجہ سے اُس کا درد ختم ہوگیا۔۔۔!! ایک لڑکی کیلئے ضروری نہیں ہوتا کہ اُسکا ہمسفر بہت امیر ہو یا دکھنے میں اچھا ہو بلکہ ایک لڑکی کو ہمیشہ ایک ایسا ہمسفر چاہیے ہوتا ہے جو اُسے عزت دے،اُس کا خیال رکھے،اُس سے محبت کرے اور یہ ساری چیزیں اُن چیزوں سے بہت زیادہ اہم اور ضروری ہوتی ہیں۔۔۔۔
صفحہ نمبر: ۲۰ تاریخ: ۲۔دسمبر۔۲۰۱۸ محبت کیا ہے؟ وہ آدھے گھنٹے سے قلم ہاتھ میں لیئے اسی بارے میں سوچ رہا تھا۔۔۔! پھر بہت سوچنے کے بعد اُس نے لکھنا شروع کیا۔۔۔، محبت وہ ہے جو ایک سے زیادہ انسانوں سے بھی ہوجاتی ہے۔۔۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پہلی محبت منزل تک نہیں پہنچتی تو لوگ دوسری محبت کر لیتے ہیں پہلی محبت کو بھلانے کیلئے۔۔۔لیکن پھر مجھے تو اُس سے محبت نہیں ہوئی اُس کے دماغ میں آیا ہر خیال قلم کے ذریعے کاغز پر نقش ہورہا تھا۔۔عقیدت!! ہمم مجھے اُس سے عقیدت ہے لوگ کہتے ہیں محبت اور عقیدت میں فرق نہیں ہوتا لیکن میں كہتا ہوں اس میں فرق ہوتا ہے کیوں کہ عقیدت میں ایسا نہیں ہوتا جیسا محبت میں ہوتا ہے عقیدت میں ایک وہ شخص ہے تو وہی ہے اُس سے عشق ہے تو اُسی سے ہے پھر منزل ملے یہ نہ ملے رہیگا اُسی سے اُسکی جگہ کوئی لے ہی نہیں سکتا۔۔ وہ ابھی مزید لکھ رہا تھا کہ اُسے باہر سے کسی نے بلا لیا اُس نے ڈائری بند کی اور میز کے اندرونی کھانے میں رکھ کر لاک کردی اور باہر چلا گیا۔۔
اریبہ کی بچی اٹھو یار صبح ہوگئی ہے۔۔علی کب سے اریبہ کو اُٹھا رہا تھا لیکن وہ اُٹھنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی،تو میں کیا کروں صبح ہوگئی ہے تو۔ اُس نے اُکتا کر جواب دیا ۔۔۔اللہ کی بندی نئی نویلی دلہن ہو کوئی شرم ہے تمہیں؟کل جتنی دکھانی تھی میں دکھا چکی اب یہاں سے جاؤ اور مجھے سکون سے سونے دو۔اریبہ آخری بار کہہ رہا ہوں اٹھ جاؤ ورنہ۔۔۔۔ورنہ کیا؟ اریبہ نے ایک آنکھ کھول کر اُس سے پوچھا۔۔ورنہ کچھ نہیں دوبارہ اٹھانے کی کوشش کرونگا۔۔اُس نے معصوم شکل بنا کر جواب دیا۔اُسکی بات سے ذیادہ اُسکا لہجہ کچھ ایسا تھا کہ اریبہ کو ہنسی آگئی اچھا یار اٹھ گئی میں۔۔شکر ہے۔ علی اریبہ کے برابر میں بیٹھا اور اُس کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر اُسے دکھنے لگا۔۔اریبہ تمہیں کیسا ہمسفر چاہیے تھا؟بہت پہلے کی بات اُس کے دماغ میں آئی سوال وہی تھا جواب دینے والا انسان وہی تھا بس بدلہ تھا تو سوال پوچھنے والا شخص اور آگے "تھا" لگ گیا تھا۔بس حال اور ماضی کا فرق تھا۔مجھے بالکل تم جیسا ہمسفر چاہیئے تھا اور دیکھو مُجھے مل گیا الحمدلللہ۔۔!! وہ جو سوچ رہا تھا کہ وہ اپنی لسٹ دوبارہ بتائے گی لیکن اُس نے تو صرف ایک الفاظ میں اپنی تمام خواہشات کو بیان کردیا اور وہ الفاظ "تم" جیسے علی کی روح میں اُتر گیا تھا جیسے کل رات علی کے الفاظ اریبہ کی روح میں اترے تھے۔..!! وہ اُسے بہت محبت سے دیکھ رہا تھا۔۔اچھا اب ہٹو ذیادہ اوور نہ ہوا کرو ٹھوڑی سی تمھاری تعریف کیا کردوں ہواؤں میں اُڑنے لگتے ہو۔۔اریبہ یار بہت بدتمیزی انسان ہو تم میرے موڈ کو ہمیشہ خراب کرتی ہو ۔۔۔ ہٹو یار بندہ اُٹھا دیتا ہے پر نہیں خود بھی دیر تک سوتے رہتے ہو اور مجھے بھی دیر کروادیتے ہو وہ اپنی ہنسی چھپاتی کہہ رہی تھی ۔۔۔اللہ اللہ اتنا بڑا الزام شوہر پر لگاتے ہوئے شرم نہیں آتی تمہیں؟علی حیرت کی گہائیوں میں تھا۔۔۔ہاہاہاہا نہیں آتی وہ ہنستی ھوئی واشروم میں چلی گئی ۔۔۔تم باہر نکلوں بتاتا ہوں تمہیں وہ اُسے دھمکی دیتے ساتھ مسکراتا ہوا بیڈ پر دوبارہ لیٹ گیا اُن دونوں کی زندگی حسین ہوگئی تھی۔۔!!
YOU ARE READING
Ishq hai tmse
Romancethis story is about two czns who fall in love areeba and Ali if you like the stories in which you get fun+drama+romance+army you definitely like this insha'ALLAH